کیسکو کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ اورمیٹر ریڈنگ Slowکرنے پرگھریلو کمرشل زرعی اورصنعتی صارفین کے کنکشنزچیک کرکے ان پرڈیڈکشن کی مدمیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 72لاکھ 60ہزاربجلی یونٹ چارج کیئے گئے جبکہ چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریبا 91کروڑ55لاکھ روپے بنتی ہے جس میں سے کیسکونے صرف بجلی چوری کی مدمیں مجموعی طورپر86کروڑ57لاکھ روپے سے زائد رقم جرمانے وصول کرلئے ہیں۔ کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی فوری طورپر جمع کرائیں نیز صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کرکے اپنے اردگردبجلی چوروں کی نشاندہی کیلئے قریبی کیسکوسب ڈویژن کو اطلاع دیں اوراس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی چوروں
پڑھیں:
عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ ریل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں لیکن اس بار کسی گانے یا پرفارمنس سے نہیں بلکہ اپنی فیملی کے ہمراہ بنائی گئی دلکش اور جذبات سے بھرپور انسٹاگرام ریل کے ذریعے ہر دلعزیز فنکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت مقام پر بنائی گئی ریل شیئر کی ہے جس میں وہ حسین سمندر کے کنارے خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دیتے ہیں عاطف اسلم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور محبت اور مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نہ صرف ایک باکمال گلوکار ہیں بلکہ ایک شفیق شوہر اور محبت کرنے والے والد بھی ہیں جو اپنے خاندان کے ساتھ جڑے رہنے کو اہمیت دیتے ہیں کچھ عرصہ پہلے تک عاطف اسلم سوشل میڈیا پر بہت کم متحرک نظر آتے تھے لیکن اب جب سے انہوں نے ریلز بنانا شروع کی ہیں وہ نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں ان کی مزاحیہ منفرد اور خاندانی اقدار سے بھرپور ویڈیوز مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی ہیں انسٹاگرام پر ان کے 10.2 ملین سے زائد فالوورز ان کی ہر نئی پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں اور خاص طور پر جب وہ اپنی ذاتی زندگی کے حسین لمحات مداحوں سے شیئر کرتے ہیں تو ان کی مقبولیت مزید بڑھ جاتی ہے ان کی حالیہ ریل کو ہزاروں صارفین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ محبت بھرے تبصرے بھی کیے جس میں ان کی سادگی عاجزی اور خاندانی وابستگی کو خوب سراہا گیا عاطف اسلم کی یہ کاوش سوشل میڈیا پر ایک مثبت رجحان کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس میں وہ اپنی مصروف زندگی کے ساتھ ساتھ خاندان کو ترجیح دے کر ایک خوبصورت مثال قائم کر رہے ہیں