Daily Mumtaz:
2025-04-13@17:21:06 GMT

کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

شمالی اضلاع کے پہاڑیوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، بارش سے نوشکی، پنجپائی، ہرنائی، کوہلو، سبی کے مقامی ندی نالوں میں برساتی پانی آنے کا خطرہ بھی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟

لاہور:

پنجاب میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ  محکمہ موسمیات نے بارش کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق امکانات بھی بتا دیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا  ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہیٹ ویو کے لیے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے کہ جب کہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ دو تین روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا جب کہ اس دوران تاہم  بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ بالائی پنجاب میں 14 تا 18 اپریل درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹرول روم قائم
  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
  • بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • امریکہ میں ممکنہ تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی، ناسا نے خبردار کر دیا
  • سندھ کے کچھ اضلاع میں جانوروں میں لمپی کی بیماری پھیلنے کی اطلاعات
  • کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور آسمانی بجلی، 100 سے زائد افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش
  • آج کس کس شہر میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی