الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں کا فرنٹیئر کور کے جوانوں کیساتھ ایک دن
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس میں فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں اور افسروں ساتھ ایک دن گزارا۔
فرنٹیئر کور نارتھ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی ، پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمان بچوں کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر بچوں کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ایف سی نارتھ کے زیراستعمال ہتھیاروں اور تکنیکی الات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بچوں نے ہتھیاروں اور تکنیکی آلات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
دورے کا اہتمام کرنے پر بچوں نے فرنٹیئر کور نارتھ اور دیر اسکاؤٹس کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے دوروں کا اہتمام جاری رکھا جائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فرنٹیئر کور بچوں نے
پڑھیں:
الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں قیدی طلبہ کے لیے امتحانات
الخدمت کے تحت قیدی طلبہ کیلیے کراچی سینٹرل جیل میں منعقد ہونے والے کمپیوٹر اور لینگوئج امتحانات کے دوران ایگز یکٹو ڈائریکٹر اخذم راشد قریشی اور ایس ایس پی سینٹرل جیل عبد الکریم عباس امتحانی مرکز کا دورہ کرہے ہیںکراچی (اسٹاف رپورٹر ) الخدمت کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل میں قائم ’’الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ لینگویج سینٹر‘‘ کے تحت قیدی طلبہ کے لیے کمپیوٹراور لینگویج کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ قیدی طلبہ نے سی آئی ٹی (CIT) ،گرافکس ڈیزائننگ، انگلش، چائنیز اور عربک لینگویج کے امتحانات میں شرکت کی۔ مجموعی طور پر290 قیدی طلبہ نے امتحانات میں
شرکت کی۔ امتحانات سے قبل الخدمت ہیڈ آفس میں پیپرز کو سیل کیا گیا اور انہیں سینٹرل جیل کراچی روانہ کیا گیاِ۔ جہاں الخدمت کے سینئر منیجر منظر عالم نے پیپرز کے سیل پیکیٹ جیل میں سربراہ امتحانات الخدمت عاطف صابر کے حوالے کیے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین، چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع، چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے انسپکٹراختر علی شاہ نے سی آئی ٹی (CIT) امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کو سراہا۔ اس موقع پر راشد قریشی ودیگر نے قیدیوں سے گفتگو کی اور امتحانی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ راشد قریشی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ الخدمت قیدیوں کو کمپیوٹراور لینگویج کی تعلیم دے کر ان کی آئندہ زندگیوں کو بامقصد بنانا چاہتی ہے۔ قیدی کمپیوٹر اور لینگویج کورسز کر کے اعتماد حاصل کریں گے اور جیل سے باہر کی زندگی کو کارآمد بنا سکیں گے۔ انہوں نے کراچی سینٹرل جیل حکام کے تعاون کو بھی سراہا۔ رضوان عبدالسمیع اور ڈاکٹر فواد نے کہا کہ الخدمت جیل میں قیدیوں کی بہبود کے لیے بڑا کام کر رہی ہے، یہ عمل قیدیوں کو زندگیوں میں نئی امید دلائے گا۔ سزا کے خاتمے کے بعد یہ قیدی نئے سرے سے زندگی کا بہترین آغاز کرسکیں گے۔ انہوں نے جیل حکام سے بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ کراچی سینٹرل جیل قیدیوں کی تعلیم وہنر کے لیے نمایاں کام کر رہی ہے۔ یہ کام سینٹرل جیل کراچی کا مثالی کام ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل جیل کراچی عبد الکریم عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد قیدیوں کو پڑھانا اور انہیں اس ہنراور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے جو جیل کی باہر دنیا میں جا کر انہیں پروقار شہری بننے میں مدد دے گا۔ انہوں نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا۔ یاد رہے کہ جیل میں واقع الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ انگلش لینگویج سینٹر کا سندھ ٹیکنکل بورڈ سے الحاق ہے اور امتحان پاس کر نے والے قیدیوں کو ٹیکنیکل بورڈ کی جانب سے اسناد دی جائیں گی اور اس کے نتیجے میں قیدیوں کی سزاؤں میں بھی کمی ہوسکے گی۔