‎شہر مظفرآباد میں سائیں سہیلی سرکار کا عرس شروع ہوچکا ہے۔ یہ عرس ہر سال 13 جنوری کو شروع ہوتا ہے اور 21 جنوری تک جاری رہتا ہے۔ اس بار زائرین پہلے کے نسبت کم ہیں اور عرس کے دوران پاکستان کے شہروں سے آنے والے وہ لوگ جو وقتی طور پر کاروبار کرتے تھے وہ بھی نظر نہیں آ رہے ۔ ان کاروباری افراد کی وجہ سے لوگوں کو نہ صرف سستی چیزیں دستیاب ہوتی تھیں بلکہ بچوں کو سرکس کے ذریعے تفریح کی سہولت میسر آتی تھی۔ لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے جگہ کم ہوگئی ہے جس کے باعث کئی سالوں سے بچوں کو یہ سہولت دربار کے قریب میسر نہیں ۔ عرس میں زائرین کی تعداد میں کئی سالوں سے بتدریج کمی آرہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ کاروبار تقریباً ختم ہوچکا ہے۔اس کی کیا وجوہات ہیں جانیے شاہ زیب افضل کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر سائیں سہیلی سرکار مظفر آباد.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ، مریم نواز

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹیسرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے، القادر یونیورسٹی اب میرے پاس آ گئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں، جن بچوں کو پیٹرول بم دیے گئے وہ آج جیلوں میں ہیں، انہیں پولیس پرحملوں کی ترغیب دی گئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور کرپشن پر سزا سنائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں گرم ہونے پر اوباما نے مشعل کے ساتھ تصویر جاری کردی
  • القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ، مریم نواز
  • چین میں مسلسل 3 سالوں سے شرح پیدائش میں کمی
  • ’’ساؤتھ چائنا سی‘‘ سے متصل ممالک کی کواڈ میں عدم شرکت کی وجوہات
  • نادرا کی ویب سائٹ کل سے بند کردی جائے گی، وجوہات کیا ہیں؟
  • چین کی جہاز سازی کی صنعت مسلسل 15 سالوں سے دنیا  میں سرفہرست 
  • کراچی: گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے
  • کراچی؛ پولیس لاپتا ہونے والے دو کمسن بچوں کا تاحال سراغ نہ لگاسکی، وزیراعلیٰ کا نوٹس
  • عاطف اسلم کا کئی سالوں سے موسیقی نہ سننے کاانکشاف،وجہ بھی بتا دی