سکھر (نمائندہ جسارت) کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام اور ایل پی جی کے غیر قانونی فروخت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ سیپکو حکام بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن مضبوط کریں۔ جن علاقوں میں بجلی کے بلوں کی 100 فیصد ادائیگی ہو رہی ہے اور کوئی بھی ڈیفالٹر نہیں ہے، وہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ کمشنر سکھر نے سیپکو حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں اور دیگر سرکاری دفاتر کے ٹرانسفارمروں سے غیر قانونی کنکشنز کی شکایات موصول ہوئی ہیں، وہاں فوری طور پر کارروائی کر کے کنڈے ختم کیے جائیں۔ جن علاقوں میں بجلی چوری زیادہ ہے، وہاں پولیس کے ساتھ مل کر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔ اس ضمن میں کوتاہی اور سستی کے مرتکب سیپکو حکام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سکھر فیصل عبد اللہ چاچڑ نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں پولیس سیپکو کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، جتنی نفری کی ضرورت ہو گی فراہم کی جائے گی۔ بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں ایف آئی آر میں پولیس کو کمپلیننٹ بنایا جارہا ہے، پولیس کا کمپلیننٹ بننا کیس کو کمزور کرے گا۔ اگر عدالت میں کیس مضبوط کرنا ہے تو متعلقہ محکموں کے حکام کو کمپلیننٹ بنانا ہوگا۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو سکھر اور گھوٹکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جن عملداروں نے کام میں سستی دکھائی ہے، ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمشنر سکھر بجلی چوری کے ساتھ کے خلاف

پڑھیں:

لاہور: بیدیاں روڈ کے گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی

—فائل فوٹو

لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔

وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس

وزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔

ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
  • بجلی صارفین کیلئے مزید مشکلات کھڑی,عدم ادائیگی پر بڑا فیصلہ
  • سیپکو کے نااہل افسران صارفین کو تنگ کررہے ہیں،جاوید میمن
  • ٹنڈوالٰہیار،بجلی چوروں کیخلاف پولیس ورینجرز کے ساتھ کارروائیاں
  • جیکب آباد ،سپیکو طویل بریک ڈائون ،صارفین کو مشکلات کاسامنا
  • امتحانات میں نقل کی روک تھام سے شفافیت آئیگی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
  • لاہور: بیدیاں روڈ کے گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی
  • آئی ایم ایف کا خصوصی وفد آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریگا
  • تحریک انصاف کا آٹھ فروری الیکشن چوری کے خلاف اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے لئے پیرس میں بڑا اجتماع