کراچی:

سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردار شاہ نے بورڈز کی کارکردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کمیٹی میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف (پی آئی ٹی) اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے  اور اسسمنٹ، آئی ٹی اور امتحانات پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے گزشتہ 8 برس سے نتائج مسلسل کم ہو رہے ہیں، دیگر بورڈز سے بھی تقابل کریں تو یہاں کے نتائج کم ہو رہے ہیں، اب صرف کراچی کو نہیں سب کو تین مضامین میں تمام طلبہ کو گریس مارکس دیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فزکس اور ریاضی میں 15/15 اور کیمسٹری میں 20 فیصد گریس مارکس دیے جائیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان ذمہ داروں کا تعین کریں گے۔

سردار شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی منظوری سے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز رپورٹ پر فیصلہ جاری کرے گا، سرکاری کالجوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے، یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیگر تعلیمی بورڈز کے نتائج چیک کرنے کے لیے بھی اسمبلی سے مینڈیٹ مانگا ہے۔

رکن ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ نمبر کم کرکے اور سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کے طلبہ کے ساتھ نمبر بڑھا کر زیادتی ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ کمیٹی نے کراچی میں انٹر سال اول کے طلبہ کو فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کراچی کے

پڑھیں:

توہین مذہب کا الزام ثابت، 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید

علامتی فوٹو

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔

مجرمان کو پیکا ایکٹ کے تحت 7-7 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ 

عدالت نے مجرمان کو 295 سی میں سزائے موت اور 10-10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔

مجرمان کو 295 بی میں عمر قید، 295 اے میں 10-10 سال قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا۔

عدالت نے مجرمان کو 298 اے میں 3-3 سال قید اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

توہین مذہب کا مقدمہ 15 ستمبر 2023 کو سائبر کرائم راولپنڈی سرکل نے درج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • توہین مذہب کا الزام ثابت، 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید
  • کراچی میں ڈمپر حادثات، سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، علامہ مبشر حسن
  • طالبعلموں کو گریس مارکس دینے کی منظوری دیدی گئی
  • 11ویں جماعت کے طلبا کو ’گریس مارکس‘ دینے کی منظوری دے دی گئی
  • پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ
  • 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • آئرلینڈ میں تین بچوں کا باپ زیادہ پانی پینے سے مر گیا
  • امت مسلمہ کے حکمرانوں نے امریکہ کی غلامی قبول کی ہوئی ہے، منعم ظفر خان
  • 9 مئی کے ذمہ داروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، میئر کراچی