حج کیلئے عازمین کے ساتھ بچوں کے جانے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) سعودی عرب نے حج کے دوران عازمین کے ساتھ بچوں کے جانے پر پابندی عائد کردی۔ گلف نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے 2025ء کے حج سیزن کے دوران بچوں کے حجاج کے ساتھ جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں وزارت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو ہر سال ہونے والی شدید بھیڑ سے منسلک خطرات سے بچانا ہے، یہ اقدام بچوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے اور حج کے دوران انہیں کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا جب کہ اس سال بھی حج میں شرکت کے لیے ترجیح ہمیشہ کی طرح ان لوگوں کو دی جائے گی جنہوں نے پہلے حج نہیں کیا۔
بتایا گیا ہے کہ نسک ایپ اور آفیشل آن لائن پورٹل کے ذریعے سعودی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے 2025ء حج سیزن کے لیے رجسٹریشن باضابطہ طور پر کھول دی گئی ہے، سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان کیا ، جس کے تحت سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو اس سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بکنگ کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
وزارت حج کا مزید کہنا ہے درخواست گزار پلیٹ فارم پر درست معلومات اپ لوڈ کریں، وہ خواتین جو محرم سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی اس کی وضاحت بیان کرنا ہوگی تاکہ انہیں بغیرمحرم کے پرمٹ جاری کیا جا سکے، داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر بک کیے جاتے ہیں ،اس لیے حجاج کو چاہیئے کہ وہ اپنے پسندیدہ پیکجز کو ترتیب دیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ای والٹس ٹاپ اپ ہیں اور اپنے انتخاب کو فوری طور پر حتمی شکل دیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک اور اہم پیشرفت کے تحت داخلی عازمین اب اپنے حج پیکج کی تین قسطوں میں ادائیگی کرسکتے ہیں، پہلی ادائیگی کے طور پر پیکج کی لاگت کا 20 فیصد بکنگ کے 72 گھنٹوں کے اندر کی جانی چاہیئے، دوسری اور تیسری قسط کل لاگت کا ہر ایک 40 فیصد بالترتیب 20 رمضان اور 20 شوال کو واجب الادا ہے، آخری قسط کی ادائیگی تک بکنگ غیر تصدیق شدہ رہے گی، ہر جزوی ادائیگی کے لیے انوائس جاری کیے جائیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عازمین کے کے لیے
پڑھیں:
سوناکشی سنہا کی شوہر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی حقیقت سامنے آگئی
اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی عمرہ ادائیگی کیلیے روانگی کی اے آئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ظہیر اقبال کو احرام جبکہ سوناکشی سنہا کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔
ان تصاویر کو شیئر کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ سوناکشی سنہا مسلمان ہوگئیں اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلیے روانہ ہوئی ہیں۔
سوناکشی اور ظہیر کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر جہاز کے اندر کی بنائی گئی ہے۔
حقیقت کیاہے؟
جب ان تصاویر کا بغور جائزہ لیں گے تو معلوم ہوگا کہ انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے کیونکہ ان کے بغور مشاہدے پر سقم نظر آرہا ہے۔
یہ کوئی پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل شاہ رخ خان اور گوری کی بھی عمرہ ادائیگی کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔