مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں۔ ان کے والد نواز شریف نے انہیں جاتی امرا سے رخصت کیا۔
عمرہ پر ان کی بچوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دور سے عکس بند کی گئی اس ویڈیو میں مریم نواز اور بچوں کے درمیان جملوں کے تبادلے تو سنے نہیں جاسکتے تاہم چہروں کے تاثرات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچوں سے نرم اور دھیمے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں کچھ بتارہی ہیں کچھ سمجھا رہی ہیں جب کہ بچے بھی ان سے مانوس ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان مریم نواز بچوں کے
پڑھیں:
مریم نواز کی جانب سے 40 ہزار اسپیشل بچوں کو عید گفٹ دینگے: ثانیہ عاشق
ثانیہ عاشق جبین—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی معاونِ خصوصی ثانیہ عاشق جبین نے کہا ہے کہ عید سے قبل 40 ہزار اسپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے اسپیشل بچوں میں عیدی دی۔
مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پسینہ پونچھنے کے لیے استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔
اس موقع پر ثانیہ عاشق نے اسپیشل بچوں کو وزیرِ اعلیٰ کی طرف سے عید مبارک کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
عیدی ملنے پر اسپیشل بچوں نے عید گفٹ ملنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔