کراچی: بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات، ایڈیشنل آئی جی نے کیمٹی قائم کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے کیمٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی سی آئی اے مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی کورنگی شامل ہوں گے۔
بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کے خلاف اسپیشل کمیٹی کام کرے گی، بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کی گرفتاری کو یقنی بنایا جائے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین تین دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ شہر میں گذشتوں دنوں مختلف واقعات میں کم از کم 3 بچے اغوا ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
لاہور: گھر کی دہلیز سے تاجر اغوا، ،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش جاری
لاہور تھانہ ہیئر کے علاقے سے تاجر کو گھر کی دہلیز سے اغوا کر لیا گیا جب کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلال شفیق نامی تاجر کو گزشتہ روات اغوا کیا گیا، اغواکار تاجر بلال شفیق کوگاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے گئے۔
پولیس نے مغوی کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا تھا کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام نے کہا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ مغوی کی بیوی کرینہ بی بی کی مدعیت نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا، ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کو فوری ملزم ٹریس کر کے مغوی کو بازیاب کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مغوی کو جلد بازیاب کروا لیا جائیگا۔