عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
فیصل چودھری(فائل فوٹو)۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ آج بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سے نہیں کرائی گی جس کی مذمت کرتے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
فیصل چودھری کے مطابق کچھ ایسے لوگ ہیں جو ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہونے دے رہے۔
یہ بھی پڑھیے آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع عمران خان کا آرمی چیف کو خط، پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست: وکیل کی تصدیقانھوں نے کہا کہ ہم 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
فیصل چودھری نے کہا پارٹی رہنما عالیہ حمزہ نے مینار پاکستان میں جلسے کی درخواست دی لیکن اجازت نہیں ملی، اپوزیشن جماعتوں سے ہمیں اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی، چاہتے ہیں ملک کی خاطر موثر جواب آئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل چودھری نے کہا
پڑھیں:
عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو کھلا خط لکھ کر پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے.
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آرمی چیف کو خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم کھلا خط لکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی نے کہا ہے ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے۔