محرابپور،پیرآف رانی پور کے بنگلے میں چوری،مرید سراپا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)پیر آف رانی پور کے بنگلے میں چوری، مرید سراپا احتجاج، ٹرانسفارمر کوائل چور پکڑا گیا، مورو پولیس تھانہ کی حدود بائی پاس کے مقام پر پیر آف رانی پور پیر عاشق محی الدین شاہ کے بنگلے میں نقب لگا کر چور لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چرا کر لے گئے، چوری واردات کیخلاف مریدوں نے احتجاج کیا، دوسری طرف ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں کباڑی مافیا کا ایک کارندا فرحان خاصخیلی آئرن اسٹور کے پاس لگے ہوئے ٹرانسفارمر کی کوائل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، چور کو دھلائی کے بعد شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسلم مخالف وقف بل کے خلاف بھارت بھر میں پرتشدد مظاہرے
نئی دہلی: بھارت میں مسلم مخالف وقف بل کے خلاف مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور پرتشدد واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
مسلمانوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف یہ احتجاج پورے بھارت میں پھیل چکا ہے، خاص طور پر بنگال کے مرشدآباد علاقے میں شدید ہنگامے دیکھنے کو ملے۔ مظاہرین نے بھارتی پولیس کی موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی اور پولیس کی بس بھی نذر آتش کر دی۔
مظاہروں کی شدت بڑھنے کے ساتھ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی۔ پولیس کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ عوام کے سڑکوں پر نکلتے ہی پولیس نے طاقت کا استعمال شروع کر دیا، جس سے مزید کشیدگی پیدا ہوئی۔
وقف بل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ اس بل کو بھارتی سپریم کورٹ میں پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے۔ مسلم کمیونٹی کے اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کی کوشش پر وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔