سائنس کے فروغ کیلیے رواں تعلیمی سال کو ’’سائنس ان سندھ‘‘ کے نام سے منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی:
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سائنسی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئی صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں اسٹیم (STEAM) ایجوکیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نارتھ ناظم آباد میں واقع پرائیوٹ اسکول میں اسٹیم (STEAM) کی نمائش کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر کے اپنے خطاب میں کیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اسٹیم ایگزیبیشن میں کراچی کے 100 سے زائد نجی اسکولز کے طلباء نے 400 سے زائد آرٹ اینڈ سائنسی کے ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے۔
اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بچوں کی طرف سے پیش کیے گئے آرٹ ورک اور سائنسی ماڈل کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھوڑے سے مواقع ملنے کے باوجود بچوں نے اپنی صلاحتیں کا خوب مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے اسٹیم ایجوکیشن کی اہمیت کے سلسلے میں مزید کہا کہ اس سائنسی دور میں بچوں دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں پر کام کرنا ہمارا فرض ہے، سرکاری اور نجی اسکولز کے بچوں کو سائنسی تعلیم کے یکساں مواقع دینے کے لئے حکومت کی طرف سے اقدامات کے سلسلے میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے سندھ کے اسکولز کی لیبارٹریز کا فعال بنایا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سائنسی تعلیم کے فروغ کیلیے رواں تعلیمی سال کو ’’سائنس ان سندھ‘‘ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے جس کے تحت سندھ کے تمام اسکولز میں طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
وزیرتعلیم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو طالبات میں شیلڈز اور کیش پرائیز بھی تقسیم کیے۔
پروگرام میں سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈولپمینٹ اتھارٹی کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر رسول بخش شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح، ڈائریکٹر جنرل محمد افضال، پرائیویٹ اسکولز کے منتظم، طلبہ و طالبات اور والدین نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکولز کے کی طرف سے
پڑھیں:
مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف کے نام انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔
اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2024میں بطوروزیراعلیٰ منصب سنبھالا،صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کیے ہیں،پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، یہاں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات پرکام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے سفیر کے طورپر کام کررہی ہوں، پنجاب میں سکولوں کوجدید ٹیکنالوجی پرمنتقل کیا جا رہا ہے،بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے،ابتدائی تعلیم کے شعبےمیں بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہونہارسکالرشپ سے50ہزاربچوں کوتعلیم دی گئی، سکالرشپ کا50 فیصد حصہ بچیوں کو دیا جاتا ہے، پنجاب میں30ہزاراساتذہ میرٹ پربھرتی کر رہے ہیں، اساتذہ کی تربیت کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں نوازشریف کے نام سے پہلا انٹرنیٹ سٹی بنانے جارہے ہیں، نصاب کو جدید تقاضوں کےمطابق بنایا جا رہا ہے اورآئی ٹی کی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آج غزہ میں موجود ماؤں کو نہیں بھولنا چاہیے، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، مریم نواز پنجاب میں30ہزاراساتذہ میرٹ پر بھرتی کر رہے ہیں۔
Post Views: 1