2025-03-12@07:14:10 GMT
تلاش کی گنتی: 1510

«امیرالمومنین علی»:

(نئی خبر)
    مجمع المدارس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب میں کہا کہ مجمع المدارس اپنے آغاز سے ہی انسانی زندگی کے تمام مراحل میں اسلام کی جامعیت کی تشریح اور ترویج کیساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مستحکم کرنے کے دو اہم ترین فریضے سرانجام دے رہا ہے اور ملکِ عزیز میں ایک تعلیمی انقلاب کی بنیاد بن رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے ملحق مراکز کے سربراہان کے علاوہ مجلس شوریٰ کے اراکین بھی شامل تھے۔ مہمانانِ خصوصی میں ناظمِ اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر محمد...
    ویب ڈیسک: راوپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے ہیں، پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔  پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے دو کلومیٹر دور روک لیا۔ علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم ابتدائی طور پر انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار  پولیس حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے...
    جدہ (نیوزڈیسک)سربراہ دینی امور سعودی ادارہ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان المبارک میں ترویح اور تہجد کی نمازوں کیلئے آئمہ کے ناموں کی منظوری دیدی ۔ رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تراویح اور تہجد کی نمازوں کی امامت کیلئے شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم، شیخ ڈاکٹر احمد بن طالب حمید، شیخ ڈاکٹر خالد المھنا، شیخ ڈاکٹر احمد الحذیفی، شیخ ڈاکٹر صالح البدیر، شیخ ڈاکٹر عبداللہ البیعجان، شیخ ڈاکٹر محمد البرھجی اور شیخ ڈاکٹرعبداللہ القرافی کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ مسجد الحرام کے لیے ترویح و آخری عشرے میں تہجد کی نمازوں کے لیے جن اماموں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں شیخ عبداللہ الجھنی، شیخ...
    نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اگر 2017 میں ان کی بات پر عمل کر لیا جاتا تو 5برس تک کشکول لے کر نہ پھرنا پڑتا۔   نیویارک میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ 2017ء  میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکا تھا، لیکن اس کے بعد ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر جا پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کی پیچیدگیوں کے باوجود پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔ انہوں نے معیشت کی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، پالیسی ریٹ کم ہوا ہے اور معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہیں۔ 2013...
    ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ پارلیمانی سال کےمکمل ہونےکےساتھ طلب کیا جائیگا،مشترکہ اجلاس سےصدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق اجلاس مارچ کےدوسرےہفتے کے آغاز میں متوقع،تاریخ صدراوروزیراعظم کی مصروفیات کےمطابق طےہوگی،صدرمملکت کےخطاب کےحوالے سےحکومتی کارکردگی رپورٹس بھی طلب کرلی گئیں۔صدرمملکت خطاب میں اتحادی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے،اس کے علاوہ اتحادی حکومت کےمستقبل کے اہداف بارے بھی آگاہی دیں گے۔ کوہاٹ؛ پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا ذرائع کے مطابق صدر کے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال،عالمی سیاسی منظر نامے،معاشی پالیسیوں،اصلاحات اور ملکی داخلی معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ صدرمملکت آصف علی زردری کےخطاب کے موقع پراہم شخصیات کوبھی...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بحرین کی نمائندہ کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر احمد بن سلمان المسلم ملاقات کررہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی  میں وفاقی وزیر قانون نذیر اعظم تارڑ نے بل پیش کیا، اس کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے اندر ترمیم کو تجویز کیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد سرکاری افسروں، اور ان کے تمام زیر کفالت افراد کو اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے اور یہ پبلک  کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پانچ بلز  کی  یکے  بعد  دیگر ے چند منٹس کے اندر منظوری دی گئی۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنی نشتوں پر کھڑے ہو کر نعرہ بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی 12 طالبات کو برٹش کونسل پاکستان کے تحت اسکاٹش اسکالرشپ برائے خواتین برائے تعلیمی سال2024-25ء سے نوازا گیا۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں ایک اسکالرشپ تقسیم تقریب منعقد کی گئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے طالبات میں اسکالرشپ چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر رجسٹرار غلام محی الدین قریشی اور ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس، ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے تحقیق، محنت اور علمی مہارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طالبات کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم ہی...
    اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو...
    سابق وزیر اعلیٰ کی قائد جمعیت سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
    جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان شادی کے 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔جے پی ڈومنی اور سو کی شادی 12 سال تک قائم رہی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ڈومنی اور اہلیہ نے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ اس صورتحال میں...
    پشاور: ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین نے مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک ہوگئے اور صوبے بھر میں مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے  کا مطالبہ کردیا، جبکہ اراکین کے اصرار پر ایوان میں واقعے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین دونوں کو شامل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں گزشتہ روز اراکین نے ملاکنڈ یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعے کی شدید مذمت...
    سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین شاہینہ شیر علی سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ خواتین کی مضبوط قیادت ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضامن ہے۔صوبائی وزیر نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی خواتین کنونشن اور پاکستان ویمن لیڈرز (پی ڈبلیو ایل) پروجیکٹ کے افتتاحی ایونٹ میں شرکت کی۔ یہ تقریب ویمنز پارلیمنٹری کاکس کی جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی قیادت میں منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد خواتین کی قیادت اور سیاسی شمولیت کو فروغ دینا تھا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین نے پالیسی سازی، قیادت اور خواتین...
    بتایا جائے شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آبا(سب نیوز )د پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنیکے فیصلیکا دوبارہ جائزہ لینیکا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ مجھے بتایا جائیکہ مجھے کیوں نکالا؟ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے...
    وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر تحریری جواب دے دیا۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ سال 2023ء کے مقابلے میں 2024ء میں اسلام آباد میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، جسے علی امین نے لیڈ کیا، محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، علی امین گنڈا پور لیڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024ء میں 1596 ملزموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا، 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء برآمد کیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس، موبائل...
    موجودہ حکومت کے پہلے پارلیمانی سال کے دوران 29 فروری 2024 سے 28 فروری 2025 تک کی کارروائی کی تفصیل سامنے آگئی۔ اسلام آباد سے جاری دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال کے دوران ارکان اسمبلی نے کل 1677 سوالات پوچھے، 1341 سوالات کے جواب دیے گئے، جبکہ 336 سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں داخلہ ڈویژن سے سب سے زیادہ 248 سوالات پوچھے گئے، پاور ڈویژن سے 164 اور خزانہ سے 103 سوالات کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے سب سے کم 2 سوالات پوچھے گئے، قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 29 حکومتی بلز پیش کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 54...
    مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیرا علی پرویز خٹک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کےبےپناہ مواقع پوشیدہ ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئےسیاحت ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آبادسےمری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجرثابت ہوگا، مری کوعالمی معیارکاسیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹرپلان پرعملدرآمد جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ اور آرام دہ سفرکی سہولت کیلئےاہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرتار...
    بھارت کے سابق اداکار اور ’’اسٹائل‘‘ اور ’’ایکسکیوزمی‘‘ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔ ساحل خان نے ویلنٹائن کے موقع پر دبئی میں 22 سالہ میلینا الیگزینڈر سے شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ A post common by Sahil Khan (@sahilkhan) میلینا الیگزینڈر سابق بھارتی اداکار ساحل خان سے عمر میں 26 سال چھوٹی ہیں۔ جوڑے کے درمیان عمر کے اس فرق پر صارفین نے کافی مذاق بنایا تھا لیکن ’’اسٹائل‘‘ فلم کے اداکار نے شادی کے بعد اپنے انٹرویو میں عمر کے اس فرق کا دفاع کیا ہے۔ ساحل خان نے کہا کہ ’’محبت عمر سے متعین نہیں ہوتی اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )پاکستان نے پاور سیکٹر کی وصولیوں کے ذریعے مالی سال 2024 میں گردشی قرضے میں 12 بلین کی کامیابی سے کمی کی جو کہ ایک نادر مالی کامیابی ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید اصلاحات ضروری ہیں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک مستقل چیلنج رہا ہے جس سے مالی استحکام اور معاشی نمو متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) حالیہ اعداد و شمار مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں خاص طور پر مالی سال 2024 کے پہلے پانچ مہینوں جولائی سے نومبرمیں بہتر قرضوں کے انتظام اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کی پابندی کی عکاسی کرتے ہیں ویلتھ پاک کے...
    عالمی بینک (ورلڈ بینک) کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے وفد سے دورے کے دوران حالیہ منظور کردہ 10 سال کے لیے 20 ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے حکمتِ عملی پر بات ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے موسمیاتی تبدیلی، پاکستان میں پانی کے غیر زرعی استعمال میں اضافہ متوقع، عالمی بینک عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد، 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے موثر عملدرآمد پر بات ہوگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مستقبل میں یہ فنڈز بڑھ کر 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز...
    برازیل میں اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے بعد کھیل کے میدانوں کی رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں اور تعلیمی معیار میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ اس کامیاب اقدام کو دیکھتے ہوئے یہ پابندی پورے ملک میں نافذ کر دی گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ برطانیہ اور امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اس پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت اور ملک میں کچھ اسکولوں نے انفرادی طور پر اس پر عمل درآمد کیا ہے، لیکن اسے قومی سطح پر تعلیمی پالیسی کا مستقل حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق 2024ء کے آخر تک عالمی سطح پر 40 فی صد اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر کسی نہ کسی...
    سکھر(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، سکھر، شکار پور، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بے امنی اور جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے رہنمائوں مولانا عبید اللہ بھٹو ، مفتی قمر الدین ملانو، مفتی اعظم مہر، قاری محمد فاروق شیخ، اسامہ محمود ہالیجوی اور دیگر کے ہمراہ عوامی رابطہ دفتر سکھر میں گفتگو کے دوران کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے مناسب اقدامات کرے اور جلد سندھ بھر میں متحارب قوموں کے درمیان فیصلوں کی تاریخیں...
    ماتلی (نمائندہ جسارت ) ریجینل محتسب اعلیٰ سید محمد سجاد حیدر نے ضلع بدین اور تعلقہ ماتلی کے تعلیمی افسران کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماتلی کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسکول کے آڈیٹوریم میں طالب علموں کو تعلیم کے حصول اور تعلیم کے فروغ اور اس سلسلے میں طالب علموں کی ذمے داریوں پر بریفنگ دی۔اس تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او غلام منیر قنبرانی ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر راؤ شاہد راجپوت،عکی اختر میمن ، عارف سہتو ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر اسلم عباسی محمد یوسف ، شیر محمد سینئر ہیڈ ماسٹر طارق ظفر راجپوت ،ہیڈ ماسٹر نور احمد کھٹی اور ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ سیکرٹری میر محمد کھوسا سمیت اسکول کے دیگر اساتذاہ بھی موجود تھے۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ال سادات سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانیو صدر حاجی ایس حمید شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں نے بھی اپنی کمر کس لی ہے اور فروٹ کی قلت پیدا کرکے اسٹور کردیے گئے ہیں تاکہ رمضان میں مہنگے داموں فروخت کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں نے مقدس ایام کو کاروبار بنادیا ہے ہر سال پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کرتی ہے لیکن وہ صرف بیانات کی حد تک ہی محدود ہے لیکن بازاروں میں قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں، اس رمضان المبارک میں غریب افراد کو فروٹ بھی نصیب نہیں ہوگا کیونکہ جس قدر مہنگائی ہے اس میں...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن لاہور میں ’’ بنوقابل‘‘ کے تحت انٹری ٹیسٹ کے موقع پر ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور بعض عناصر کے پروپیگنڈے سے نوجوان مایوس ہو رہا ہے، آئی ٹی و دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کریں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت کا مقصد بنوقابل کے تحت صرف کورسز کرانا نہیں بلکہ ایک تعلیمی انقلاب برپا کرنا ہے جو پاکستان کے ہر نوجوان کو روشن مستقبل دے سکے، ملک معدنیات سے مالا مال صرف لیڈرشپ کی کمی ہے، اگر وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے تو پاکستان...
    لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو، پی سی بی کے اعلیٰ حکام، سیاسی شخصیات سمیت سابق کرکٹرز نے شرکت کی جب کہ تقریب میں 2017 کی فاتح ٹیم بھی شریک ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ کرٹن ریزر تقریب لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی سی سی، چیئرمین پی سی بی، چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈرز نے شرکت کی۔ تقریب میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ سمیت کئی اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی، ایونٹ میں کرکٹ لیجنڈز کے پینل ڈسکشن بھی ہوئی جب کہ آتش بازی کے...
    سٹی 42 : پاکستانی سفارتکار کامران ملک برمنگھم میں انتقال کر گئے .  کامران ملک عرصہ دراز سے جان لیوا مرض میں مبتلا اور بیمار تھے، مرحوم سفارتکار کامران ملک نے اپنے لواحقین میں تین بچے اور بیوہ چھوڑی ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر فیصل نے سفارتکار کامران ملک کے انتقال پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور پاکستانی ہائی کمشن کے عملے نے سفارتکار کامران ملک کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔    دبئی میں بھارتی ٹیم کا ستون کھلاڑی درد سے بے حال، متبادل کی تلاش  پاکستانی سفارتکار کامران ملک کا شمار پاکستان کے ممتاز سفارتکاروں میں کیا جاتا تھا،...
    ماسکو : روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا ہےکہ یورپی یونین عالمی صورتحال کو سمجھنے میں ناکام ہو چکی ہے، تمام معاملات میں نااہل ثابت ہو رہی ہے اور شدید بحران کا شکار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی پارلیمنٹرین نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی سیاسی اشرافیہ کو خود اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ  یورپی یونین کے اجتماعی ادارے جو ان کے رہنماؤں کی شکل میں موجود ہیں، عالمی حالات کا ادراک کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کی نااہلی اور عدم صلاحیت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔” اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا تھا کہ یورپی رہنماؤں نے امریکی نائب صدر...
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تنخواہ داروں سے ٹیکس لیتی ہے، سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں الخدمت کے بنو قابل انٹری ٹیسٹ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غریبوں و مڈل کلاس کےلئے جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو فری اور کوالٹی تعلیم دے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داری سر سے اتار رہی ہے، ہمارے ٹیکسز کا پیسہ اشتہارات میں استعمال ہو رہا ہے، 5 سے 15 سال کے ایک کروڑ بچے اسکول نہیں جا رہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایجوکیشن کو عام...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تنخواہ داروں سے ٹیکس لیتی ہے، سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق لاہور میں الخدمت کے بنو قابل انٹری ٹیسٹ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غریبوں و مڈل کلاس کےلئے جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو فری اور کوالٹی تعلیم دے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری سر سے اتار رہی ہے، ہمارے ٹیکسز کا پیسہ اشتہارات میں استعمال ہو رہا ہے، 5 سے 15 سال کے ایک کروڑ بچے سکول نہیں جا رہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئی ٹی ایجوکیشن کو عام کردینا...
    سندھ حکومت کے ترجمان ارسلان شیخ نے وفاقی حکومت پر الزام لگادیا۔ایک بیان میں ارسلان شیخ نے وفاق پر سکھر شہر میں بجلی کے 90 لاکھ بوگس یونٹ چارج کرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھر کو 80 لاکھ 90 ہزار بوگس یونٹس چارج کیے جا رہے ہیں، سوا مہینے سے سکھر اور دیگر شہر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نظام درست کریں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی پر چپ نہیں بیٹھے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ تھر کا دورہ کریں تو اندازہ ہوگا کہ پیپلز پارٹی سستی بجلی بنا رہی ہے۔ وفاق کو سپورٹ کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ خاموش رہیں، مشترکہ مفادات کونسل...
    سکھر(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال مزید 5 لاکھ سولر سسٹم غریبوں میں تقسیم کریں گے ۔ مراد علی شاہ نے سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 2 لاکھ سولرسسٹم دینے کا فیصلہ کیا تھا جو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کیے جائیں گے جن میں سے 50 ہزار سولر سسٹم آچکے ہیں اور باقی جلد آنے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مزید 5 لاکھ سولر سسٹم اسی سال غریبوں کو دیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 15 ہزارٹن کچرااکٹھا کررہے ہیں جس سے 50 میگا واٹ بجلی بنانے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) پاکستان کے شمال مغرب میں واقع گلگت شہر سے محض نو کلومیٹر کے فاصلے پر دینور کا خوبصورت شہر آباد ہے۔ مقامی صحافی رئیس سیفی شہر کے سماجی خد و خال واضح کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو اردو کو بتاتے ہیں، ”دینور گلگت اور آس پاس کے شہروں کی نسبت زیادہ پُرامن ہے۔ دیگر شہروں میں کبھی کبھار فرقہ وارانہ کشیدگی سر اٹھاتی ہے لیکن دینور ایسے مسائل سے پاک ہے۔ یہاں صرف فقہ جعفریہ اور اسماعیلی برادری آباد ہے۔ دینور کا امن و امان مثالی ہے۔" ثقافتی صورتحال کے بارے میں ان کا کہنا تھا، ”یہاں زیادہ تر شینا اور بروشسکی بولی جاتی ہے۔ تعلیم کا اچھا خاصہ رجحان ہے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات اور گفتگو کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے،ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور...
    سوشیالوجی کے اصولوں کے مطابق، کسی معاشرے میں اگر کوئی ایک قدر سب سے زیادہ مؤثر ہو تو وہی اس سماج کے اجتماعی فیصلوں، اجتماعات اور رجحانات کو متعین کرتی ہے۔ بلتستان میں مذہب کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ وہ ایک سماجی قوت کے طور پر کسی بھی دوسری قدر سے زیادہ اثر رکھتی ہے۔ اگر یہ ایک کاروباری شخصیت، سیاسی رہنما یا کوئی اور غیر مذہبی شخصیت ہوتی تو شاید اتنا بڑا اجتماع ممکن نہ ہوتا۔ تحریر: روح اللہ صالحی یہ حقیقت ہے کہ خواجہ علی کاظم جیسے کم عمر فرد کی ناگہانی وفات پر لاکھوں افراد کا اجتماع ہوا، کسی معمولی یا وقتی جذباتی لہر کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک گہرے سماجی، نفسیاتی اور مذہبی رجحان...
    مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف منقبت خوانی کے شعبے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ اہلِ محبت کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کمسن منقبت خواں خواجہ علی کاظم، نوجوان منقبت خواں سید علی جان رضوی، شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی سمیت دیگر دو ساتھیوں کے ایک المناک حادثے میں جام شہادت نوش کر جانے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم...
    بھارت کی ریاست تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ ریوانتھ ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی پس ماندہ طبقے میں پیدا نہیں ہوئے تھے بلکہ انہوں نے قانونی فریم ورک استعمال کرتے ہوئے اپنا طبقہ تبدیل کیا ہے۔ اس الزام پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ نے جو کچھ کہا ہے وہ کسی ریاست کے وزیرِاعلیٰ کے منصب پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا۔ ریوانتھ ریڈی کا دعوٰی ہے کہ نریندر مودی خود کو پس ماندہ طبقے کا ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکا دیتے رہے ہیں اور یہ دھوکا اُنہوں نے زیادہ سے زیادہ...
    ماتلی (نمائندہ جسارت)آنے والے دن ماہ رمضان المبارک کے قیمتی ہیں اسکی تیاری کرنی ہے تاکہ ہم نیکی کو عام کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بدین ضلع کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم بلیدی نے جماعت اسلامی ماتلی کے استقبالیہ رمضان کے تحت مسجد بلال ماتلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا اللہ کے رسول نے رمضان سے پہلے اپنے صحابہ کو استقبال رمضان کی تقلید فرمائی ہے جماعت اسلامی شہر شہر گاؤں گاؤں لوگوں کو رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت سے آگاہ کررہی ہے۔ہم رمضان سے بھرپور فائدہ اْٹھانے کی تیاری کریں۔
    گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک میں مجموعی معاشی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو فعال کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے چند سالوں کے مقابلے میں یہ سال زیادہ بہتر ثابت ہوا ہے، اس دوران ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور شرحِ سود میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ موجودہ مشکلات سے باہر نکل کر صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ رمضان...
    رہنماوں نے کہا کہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں علامہ امین شہیدی کیساتھ دلی ہمدری کا اظہار اور سوگوار خاندان کیلئے صبر وجمیل کیلئے دعا کرتے ہیں۔ دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی سمیت دیگر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جوادن نقوی نے معروف مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال...
    یہاں بلوچستان حسین زمین ہے  جو بے پناہ صلاحیتوں سے بھرپور ہے، طویل عرصے سے ترقی کی روشنی کا انتظار کر رہی تھی۔ اس کے وسیع میدان، جو کبھی بنجر اور خشک تھے، ایک ایسے خطے کی کہانی سناتے تھے جو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا تھا۔ مگر آج، جب وزیر احسن اقبال روایتی بلوچی پگڑی پہنے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی کے سنہرے گندم کے کھیتوں میں چل رہے ہیں، تو ایک نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے— امید اور تبدیلی کا باب۔ احسن اقبال نے فضائی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے یہ سرسبز کھیت پنجاب کی کوئی تصویر نہیں بلکہ حقیقت میں بلوچستان کی ایک نئی زندگی ہیں۔ یہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ سندھی زبان کے شاعر و لکھاری ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی انور علی سیال کے چچا تھے، وہ گزشتہ دو ہفتوں کے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ذوالفقار علی سیال مئی 1957 میں ضلع لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامشورو کی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ سے کیریئر کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال نے زمانہ طالب علمی میں ہی شاعری شروع کردی تھی اور انہوں نے 30 کے قریب...
    ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)اسکاٹ لینڈ میں قائم 40 سال سے قائم گلاسگو سینٹرل مسجد کو کیٹیگری اے لسٹڈ بلڈنگ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایچ ای ایس اسکاٹ لینڈ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد یہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی مسجد بن گئی ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔(جاری ہے) مذکورہ مسجد 1984 میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے اب اسکاٹ لینڈ کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارتوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس اقدام کا مطلب ہے کہ اب اس عمارت کو خصوصی تحفظ حاصل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی تبدیلیاں کرنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط پر عمل...
    پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نے جمعرات کے روز منعقد ہونیوالی ایک سماعتی نشست میں امریکہ کیجانب سے داعش، القاعدہ و بوکو حرام جیسی متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سالہا سال مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت میں فنڈز کی غلط تقسیم کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جمعرات کے روز کانگریس میں ایک سماعتی نشست منعقد ہوئی جس میں پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پیشرفت کیلئے امریکی ایجنسی - امریکی امداد (USAID) کے فنڈز کہاں خرچ کئے جاتے ہیں؟ اس رقم کا کتنا حصہ کس کو ملتا ہے؟ کچھ پتہ نہیں! سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ آپ کی...
    پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نے جمعرات کے روز منعقد ہونیوالی ایک سماعتی نشست میں امریکہ کیجانب سے داعش، القاعدہ و بوکو حرام جیسی متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سالہا سال مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت میں فنڈز کی غلط تقسیم کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جمعرات کے روز کانگریس میں ایک سماعتی نشست منعقد ہوئی جس میں پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پیشرفت کیلئے امریکی ایجنسی - امریکی امداد (USAID) کے فنڈز کہاں خرچ کئے جاتے ہیں؟ اس رقم کا کتنا حصہ کس کو ملتا ہے؟ کچھ پتہ نہیں! سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ آپ کی...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی تیز تر ترقی دنیا کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے اور اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے چین کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کا ضامن قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین کا عروج ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے عالمی سطح پر کوئی خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ مزید برآں، صدر زرداری نے پاک چین دوستی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
    پرتگال کے مشہورو معروف فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال 2024 کا سب سے مہنگا اتھلیٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ ’اسپورٹیکو‘ ویب سائٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال 260 ملین ڈالر کمائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کو تنخواہوں کی مد میں 215 ملین ڈالر دیے گئے جبکہ انہوں نے 45 ملین ڈالر مارکیٹنگ وغیرہ کے ذریعے کمائے۔ یہ بھی پڑھیے: ’النصر‘ سے نئے معاہدے کے بعد رونالڈو کی یومیہ آمدنی کتنے کروڑ ہوگی؟ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کلب اور پرتگال کی قومی ٹیم کی طرف سے تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ ’اسپورٹیکو‘ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کیوری ہیں جنہوں...
    قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے...
    ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرکے ان کی حصولِ تعلیم میں مدد کرتا ہے، طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے قرض حسنہ فراہم کرتا ہے، جبکہ امتحانات کی تیاری کیلئے بھی طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کیلئے ’’امتحان سے پہلے امتحان‘‘ کے عنوان سے امتحانات منعقد کروائے جاتے ہیں، جن سے طلبہ و طالبات کو اپنے سالانہ امتحانات کی تیاری کیلئے مدد ملتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر طاہر علی جعفری کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پاکستان کے ذیلی ادارے ’’باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ‘‘ کا مرکزی ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم...
    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں سرِ فہرست قرار پائے ہیں۔ اسپورٹیکو نے سال 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا پہلا نمبر ہے۔ رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ کی آمدن 26 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد ہے۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ سعودی عرب کے کلب النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے حاصل ہوا جبکہ 45 ملین ڈالرز انہوں نے مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات سے کمائے۔ دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیف کری رہے، جن کی کل آمدنی 153.8 ملین ڈالرز...
    ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع  سے خطاب  کرتے ہوئے بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ مقدس راتیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا اسباب ہوتی ہیں، شبِ برأت ایک عظمت والی رات ہے، اس رات اللہ رب العزت گناہوں کی بخشش مانگنے والوں کے گناہ معاف فرماتا ہے، رزق کی فراخی چاہنے والوں کے رزق کو فراخ کرتا ہے۔ اس مبارک شب کا ہر لمحہ اور ہر ساعت خیر و برکات سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مقدس راتیں...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ نے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ ایف بی آر کو اپنے ہدف کے حصول میں اب تک 386ارب روپے کا شارٹ فال ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، ابھی وقت ہے، ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرلے گی۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ حکومت کوئی نیا ٹیکس لگانے کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں سیلولر کمپنیوں کے انضمام کی خبریں عام ہیں جس سے خدشہ ہے کہ مارکیٹ میں کسی کمپنی کی اجارہ داری قائم نہ ہو جائے۔ ایک سوال کے جواب میں وزارت تعلیم...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا)کو مکمل طور پر فعال کر رہے ہیں، سیپرا کے فعال ہونے سے صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صنعتوں کے لیے اعلان کردہ 33 ارب روپے کی سبسڈی فوری طور پر جاری کرے۔جمعہ کووزیراعلیٰ ْسندھ کی زیر صدارت اجلاس میں تاجروں اور کے الیکٹرک حکام نے شرکت کی۔مراد علی شاہ نے اجلاس سےخطاب میں بتایاکہ سندھ میں 350 میگاواٹ رینیوئیبل انرجی اور 75 میگاواٹ کے سولر پلانٹس لگا رہے ہیں، رینیوئیبل انرجی کے پلانٹس سے صنعتی پیداوار کے لیے بجلی 18 تا 25 روپے فی یونٹ مہیا ہوگی۔صنعت...
    اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔ن لیگ کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔
    کراچی (کامرس رپورٹر) معروف کاروباری رہنما، سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی فراز الرحمٰن نے تنظیم سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کی علیحدگی نے کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور تنظیم کے اندرونی بحران کی نشاندہی کی ہے۔فراز الرحمٰن نے اپنی علیحدگی کے بارے میں کہا کہ جب کسی تنظیم میں اصولوں اور بنیادی نظریات کی قدر نہ کی جائے تو وہاں رہنا ممکن نہیں ہوتا۔فراز الرحمٰن نے تنظیم سے علیحدگی کے باوجود پاکستان بزنس گروپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے تیار رہیں گے۔ذرائع کے مطابق فراز الرحمٰن کے علیحدہ ہونے...
    کراچی (کامرس رپورٹر) پاک ایگرو پیکجنگ کے منافع میں ششماہی کے دوران 18.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران پاک ایگرو پیکجنگ کا منافع 21.9 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ سال 2023کی دوسری ششماہی کیلئے کمپنی کو 18.5 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔اس طرح سال 2023 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں گذشتہ سال 2024 کے اسی عرصہ کے دوران پاک ایگرو پیکجنگ کے منافع میں 3.4 ملین روپے یعنی 18.37 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (آن لائن) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفا دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے‘ میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہیےجس کے اسپیکر اسد قیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زاید ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی...
    مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) اربوں ڈالرز کا نیلم جہلم ڈیم 3 سال بعد بھِی ٹھیک نہ ہو سکا، ڈیم کی بندش سے 3 سالوں میں ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہ ہوئی، قومی خزانے کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق اربوں ڈالرز سے بننے والا نیلم جہلم پن بجلی ڈیم تاحال غیر فعال ہے۔ 3 سال بعد بھی ڈیم کا فالٹ دور نہ ہو سکا، وزارت آبی امور معلومات چھپانے لگی، 969 میگاواٹ کا منصوبہ تین سال میں ایک یونٹ بھی پیدا نہ کر سکا، ڈیم بندش سے قومی خزانہ کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ سال 2022 میں ڈیم کی ٹنل میں فالٹ پیدا ہوا،...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی جج کے خلاف فی الحال ریفرنس زیر غور نہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی جج کے خلاف ریفرنس فی الحال زیرغور نہیں، تاہم کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر مستقبل میں ریفرنس دائر نہ کرنے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاست دان تو واک آؤٹ اور بائیکاٹ کرتے ہیں لیکن جج صاحبان کا واک آؤٹ یا بائیکاٹ کرنا کبھی نہیں دیکھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ 2 ججوں کے خلاف ریفرنس آسکتا...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی قوت ہے جس کا دامن پر کرپشن کا داغ نہیں ہے، موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں قائم حکومتیں ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں، سرکاری محکموں میں بدترین کرپشن عام ہے۔ بدامنی، لوڈشیڈنگ، سٹریٹ کرائمز اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو کررہ گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ غلامی کی بدترین انتہا ہے جبکہ دوسری طرف صوبے میں گزشتہ 12 برسوں سے تسلسل...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نئے ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ اپ ڈیٹ ہوگئی ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلےنمبرپرآگئے ،جسٹس منیب اختر دوسرے اورجسٹس امین الدین کا تیسرانمبرہے۔ جسٹس جمال مندوخیل چوتھے اورجسٹس محمد علی مظہر پانچویں نمبر پر ہیں،جسٹس عائشہ ملک کا چھٹا اورجسٹس اطہر من اللہ کا ساتواں نمبر ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں،جسٹس شاہد وحید نویں،جسٹس مسرت ہلالی دسویں اور جسٹس عرفان سعادت گیارہویں نمبرپر ہیں۔ اسی طرح جسٹس نعیم اختر افغان بارہویں اورجسٹس شہزاد ملک تیرہویں نمبر پرہیں،جسٹس عقیل عباسی چودھویں اورجسٹس شاہد بلال حسن پندرہویں نمبرپرموجود ہیں ۔ جسٹس ہاشم کاکڑ 16ویں ،جسٹس شفیع صدیقی سترہویں،جسٹس صلاح الدین اٹھارہویں،جسٹس شکیل احمد انیسویں نمبر پر ہیں۔ جسٹس عامر...
    شیر افضل مروت: فوٹو فیس بک قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے شیر افضل مروت کی  آج قومی اسمبلی میں آمد پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔شیر افضل کے استقبال کیے جانے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ حکومتی ارکان کا استقبال شیر افضل مروت کو مروا ہی نہ دے اور شیر افضل مروت سے کہا کہ آپ بھی کوئی ایسی بات نہ کریں کہ آپ کیلئے کوئی مشکل ہو۔ 10 میں سے 9 وکلاء اڈیالہ جیل کان بھرنے جاتے ہیں: شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اڈیالا جانے والے 10 میں سے9 وکلا کان بھرنے کیلئے جاتے...
    اسلام آباد: ملکی تجارتی خسارہ پانچ سال میں کہاں پہنچ گیا، اس حوالے سے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے پچھلے 5 سال کے تجارتی خسارے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ۔ دستاویز کے مطابق 2020ء  میں تجارتی خسارہ 23 اشاریہ 16 ارب ڈالر رہا جب کہ 2021ء  میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 31 اشاریہ 8 ارب ڈالر ہو گیا۔ اسی طرح 2022ء  میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 48 اشاریہ 35 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور اس کے بعد 2023ء  میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 27 اشاریہ 47 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچا۔ گزشتہ برس (2024ء  میں)  تجارتی خسارہ مزید کم ہو...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وقفہ سوالات کے دوران سوال پوچھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھی ایک سوال لے لیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ آئی ٹی کے متعلق سوال کرنا چاہتے ہیں جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جی میں بھی سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شیر افضل مروت کے پرزور اسرار پر انہیں بات کرنے کا موقع فراہم کیا۔شیر افضل مروت نے ایوان کی توجہ طلب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال اپنی ہی پارٹی کے ممبران...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی ایوان میں آمد ایک دلچسپ سیاسی منظر کا سبب بنی، حکومتی ارکان نے ان کا ڈیسک بجا کر خیرمقدم کیا جبکہ بعد میں اپوزیشن اراکین نے بھی ان کے استقبال میں ڈیسک بجائے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، جنہوں نے شیر افضل مروت کے بعض تبصروں پر ازراہ مذاق دلچسپ جملے بھی کہے، جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ “میرا سوال اپنے دوستوں سے ہے مجھے پارٹی سے کیوں نکالا؟” اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ “یہ کوئی سوال نہیں تھا” اس...
    آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔ جمعے کے روز آرمی چیف سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اسمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’اگری ریسرچ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟ اس موقع پر شرکا کو زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی  جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، کسانوں کو  مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے صنعتوں کے لیے اعلان کردہ 33 ارب روپے کی سبسڈی فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجروں اور کے الیکٹرک حکام نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ صنعتوں کو سبسڈی دینے سے ملکی معیشت مزید بہتر ہوگی، سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کو مکمل طور پر فعال کر رہے ہیں، سیپرا کے فعال ہونے سے صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں 350 میگاواٹ رینیوئیبل انرجی اور 75 میگاواٹ کے سولر پلانٹس لگا رہے ہیں، رینیوئیبل انرجی کے پلانٹس سے صنعتی پیداوار کے لیے بجلی 18...
    طالبان حکومت نے کابل کے وسط میں 9 منزلہ تجارتی مرکز کا افتتاح کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق دہائیوں سے جنگ زدہ کابل میں تجارتی، معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ طالبان حکومت نے تین سال سے بھی کم وقت میں کثیر المنزلہ کمرشل بلڈنگ بنا کر سب کو حیران کردیا۔ 34 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیے گئے تجارتی مرکز میں 1300 سے زائد دکانیں ہیں۔ 1,800 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے اور ایک بڑی مسجد بھی ہے۔ طالبان حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے زمین ریاست فراہم کی جب کہ اسے سن اسکائی گلوبل کمپنی نے تعمیر کیا۔ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 30 فیصد طالبان حکام کو اور 70 فیصد سرمایہ کاروں کو دیا جائے گا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے، میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہئے جس کے اسپیکر اسدقیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زائد ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، پی ٹی آئی...
    سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کیساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے، جسٹس منیب اختر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کا تیسرا، جسٹس جمال مندوخیل کا سنیارٹی میں چوتھا نمبر ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر پانچویں، جسٹس عائشہ ملک چھٹے، جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: جسٹس منصورعلی شاہ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پرتحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں، جسٹس عرفان سعادت کا گیارہویں، جسٹس نعیم اختر افغان بارہویں، جسٹس شہزاد ملک تیرہویں اور جسٹس عقیل عباسی سنیارٹی لسٹ میں چودھویں...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم ان اے شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے پر سوال اٹھادیا۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف سے نکالا گیا اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں شیر افضل مروت کی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر نے مسکراتے ہوئے لقمہ دیا کہ آپ لوگ مروا نہ دینا ان کو۔ پی ٹی آئی ارکان چیئرمین پی...
    ماحولیاتی آلودگی اور مہنگائی کے پیشِ نظر الیکٹرک بائیک کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر عوامی اور حکومتی سطح پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ ماحولیات کی حفاظت اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھا جائے تو الیکٹرک بائیک واقعی ایک بہترین متبادل ہے۔ تاہم، اس بائیک کی خریداری سے پہلے کچھ اہم نکات ہیں جن پر غور کرنا ضروری ہے، خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں جہاں اس کی مقبولیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ پاکستان میں الیکٹرک بائیک کی کامیابی الیکٹرک بائیک کی سب سے بڑی اور بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ یہ پیٹرول کے بجائے بجلی سے چلتی ہے، جس سے صارفین پیٹرول کی قیمتوں...
    لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کا بل پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ نئے قانون کے تحت پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے داخلہ The Punjab Vagrancy Ordinance 1958 میں اہم ترامیم کا جائزہ لے گی۔ قانون میں تجویز کی گئی ترامیم کے مطابق کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید ہوگی، اسی طرح ایک سے زاید افراد سے بھیک...
    اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ محمد علی درانی کس کہنے پر اور کس کے ایجنڈے پر اپوزیشن میں دراڑ ڈلوا رہے ہیں، مائنس مولانا فضل الرحمن کوئی بھی اپوزیشن اتحاد کامیاب نہیں ہوسکتا۔ محمد علی درانی کے نجی ٹی وی کو انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے کالے ناگ کو کچل دیا۔ محمد علی درانی مولانا سے معافی کا مطالبہ کرنے سے پہلے خود ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے پر معافی مانگیں۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مولانا فضل الرحمن کی حالیہ ملا قاتوں سے محمد علیدرانی کو کیوں پریشانی ہے؟ محمد علی...
    ئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ڈگری اپرنٹس کی سروسز دینے والی سب سے بڑی کمپنی، ٹیم لیز ( TeamLease) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے، سال رواں صرف 10 فیصد بھارتی انجینئروں کو ملازمت ملے گی۔بھارتی یونیورسٹیاں ہر سال 15 لاکھ انجینئر تیار کرتی ہیں مگر ان میں’’ 45 فیصد‘‘ انڈسٹری کے معیار پر پورا نہیں اترتے کہ وہ غیر معیاری یونیورسٹیوں سے نکلتے ہیں، کوٹھیوں میں قائم یہ تعلیمی کارخانے کم فیس لے کر عمدہ انجینئروں کے بجائے بے فائدہ اور معاشرے پہ بوجھ نوجوان پیدا کر رہے ہیں۔بھارت میں بیروزگار انجینئروں کیتعداد اتنی زیادہ ہو چکی کہ اب نامی گرامی سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیاں اپنے انجینئرئنگ ڈپارٹمنٹ بند کرچکیں جبکہ انجینئرنگ پڑھانے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات اعلیٰ سطحی اجلاس کی قیادت کر رہے ہیں
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں گداگری کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے انسداد گداگری قانون میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہےکہ ان ترامیم کا مقصد پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سرغنوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہے،ترمیمی بل کے تحت پنجاب میں کسی بھی شخص سے بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔ اگر کوئی شخص دوسروں سے بھیک منگوانے میں ملوث پایا گیا تو اسے تین سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ مزید سخت سزائیں اور بھاری جرمانے قانون میں مزید سختی لاتے ہوئے درج ذیل سزائیں تجویز کی گئی ہیں: 1. ایک...
    سابق صوبائی وزیر جوہر علی راکی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت دیامر کے عوام کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، عوام کو معاوضہ ادا کرے۔ ہم دیامر کے عوام کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر جوہر علی راکی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت دیامر کے عوام کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، عوام کو معاوضہ ادا کرے۔ ہم دیامر کے عوام کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ان کو انکا جائز حق دیا جائے۔ علماء و عماٸدین دیامر سے گزارش ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے بھرپور احتجاج کریں لیکن یہ احتجاج پرامن ہونا...
    حج بکنگ کیلیے جعلی دستاویز استعمال کیے جانے کے انکشاف پر وزارت مذہبی امور نے 2 نجی ٹریول ایجنسیز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کیلیے خط لکھ دیا ہے، عوام کوائف کی پڑتال وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے لازمی کریں۔ جنوری 2025 میں پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت مہنگے پیکج پر جانے والے عازمین کی چھان بین کیلیے سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ان عازمین کے نام فیڈرل بورڈ آف...
    مقامی ذرائع اور ریسکیو  حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔ ریسکیو ون نو ٹو کے مطابق یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع اور ریسکیو...
    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہ پیکا ایکٹ دراصل پھیکا ایکٹ ہے، ہم صحافیوں کے قدم بہ قدم چلیں گے، آمروں اور ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے پہلے میڈیا کا گلہ گھوٹنے کی کوشش کی مگر اب جمہوری حکومتیں یہ کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے علی اعلان صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکا ایکٹ دراصل پھیکا ایکٹ ہے، ہم صحافیوں کے قدم بہ قدم...