کرسٹیانو رونالڈو: سال 2024 کے سب سے مہنگے اتھلیٹ نے کتنے ملین ڈالر کمائے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پرتگال کے مشہورو معروف فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال 2024 کا سب سے مہنگا اتھلیٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
’اسپورٹیکو‘ ویب سائٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال 260 ملین ڈالر کمائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کو تنخواہوں کی مد میں 215 ملین ڈالر دیے گئے جبکہ انہوں نے 45 ملین ڈالر مارکیٹنگ وغیرہ کے ذریعے کمائے۔
یہ بھی پڑھیے: ’النصر‘ سے نئے معاہدے کے بعد رونالڈو کی یومیہ آمدنی کتنے کروڑ ہوگی؟
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کلب اور پرتگال کی قومی ٹیم کی طرف سے تنخواہیں دی جاتی ہیں۔
’اسپورٹیکو‘ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کیوری ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 153 ملین ڈالر کمائے تاہم رونالڈو کی کمائی ان سے 100 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2024 earning ronaldo رونالڈو کمائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رونالڈو کرسٹیانو رونالڈو ملین ڈالر
پڑھیں:
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی آئل کمپنی آرامکو نے منطقہ شرقیہ اور الربع الخالی میں تیل اور قدرتی گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ان دریافتوں آئل کے چھ فیلڈز اور دو ذخائر، اسی طرح قدرتی گیس کے دو فیلڈز اور چار ذخائر شامل ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی المنطقہ الشرقیہ میں الجبو میں الجبو کنویں ون سے انتہائی ہلکے تیل کے بہاؤ 800 بیرل یومیہ پیداوار والے بہاؤ کی دریافت ہوئی۔ صیاھد میں صیاھد کنویں ٹو میں 630 بیرل یومیہ والا بہاؤ دریافت ہوا۔ عیفان میں میں کنویں عیفان ٹو میں 2840 بیرل یومیہ بہاؤ دریافت ہوا۔ یہاں ساتھ ہی 0.44 ملین مکعب فیٹ کی قدرتی گیس کا ذخیرہ بھی دریافت ہوگیا۔ البری فیلڈ میں الجبیلہ آئل ذخیرے سے کنویں البری 907 سے 520 بیرل یومیہ والا بہاؤ دریافت ہوا۔ اس کے ساتھ 0.2 ملین مکعب فٹ کا قدرتی گیس کا ذخیرہ بھی ملا۔ مزالیج فیلڈ میں عنیزہ اے ذخیرے سے کنویں مزالیج 64 سے 1011 بیرل یومیہ کی استعداد والا بہاؤ دریافت ہوا۔ ساتھ ہی 0.92 ملین مکعب فٹ کا گیس کا ذخیرہ بھی دریافت ہوا۔ اسی طرح ربع الخالی میں نویر آئل فیلڈ میں کنویں نویر ون سے 1800 بیرل یومیہ کی شرح والا تیل کا بہاؤ ملا۔ ساتھ ہی 0.55 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس بھی موجود تھی۔ الضمداء آئل فیلڈ میں کنویں الضمداء ون سے ذخیرے مشرف سی سے 200 بیرل یومیہ کی شرح سے آئل دریافت کیا گیا۔ مشرف ڈی سے 115 بیرل یومیہ کی شرح والا بہاؤ دریافت ہوا۔ قرقاص آئل فیلڈ میں کنویں قرقاص ون سے 210 بیرل یومیہ کے بہاؤ سے تیل دریافت ہوا۔ الغزلان فیلڈ سے کنویں الغزلان ون سے 32 ملین مکعب فٹ کی شرح سے قدرتی گیس دریافت ہوئی۔ آرام فیلڈ میں کنویں آرام ون سے 24 ملین مکعب فٹ گیس کی ذخیرہ دریافت ہوا۔ المنطقۃ شرقیہ میں المحوازفیلڈ میں القصیبا ذخیرے سے کنویں المحواز 193101 سے 3.5 ملین مکعب فٹ گیس دریافت کی گئی۔ ربع الخالی میں مرزوق فیلڈ میں العرب سی ذخیرہ میں کنویں مرزوق ایٹ سے 9.5 مکعب فٹ فی یوم گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔ العرب ڈی میں 10 ملین مکعب فٹ گیس دریافت ہوگئی۔ الجبیلہ العلوی ذخیرے میں اسی نام کے کنویں سے 1.5 ملین مکعب فٹ فی دن کی شرح سے گیس دریافت ہوگئی۔