Islam Times:
2025-02-15@17:30:07 GMT

ڈاکٹر طاہر علی جعفری ’’بولڈ‘‘ کے مرکزی ڈائریکر مقرر

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

ڈاکٹر طاہر علی جعفری ’’بولڈ‘‘ کے مرکزی ڈائریکر مقرر

ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرکے ان کی حصولِ تعلیم میں مدد کرتا ہے، طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے قرض حسنہ فراہم کرتا ہے، جبکہ امتحانات کی تیاری کیلئے بھی طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کیلئے ’’امتحان سے پہلے امتحان‘‘ کے عنوان سے امتحانات منعقد کروائے جاتے ہیں، جن سے طلبہ و طالبات کو اپنے سالانہ امتحانات کی تیاری کیلئے مدد ملتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر طاہر علی جعفری کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پاکستان کے ذیلی ادارے ’’باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ‘‘ کا مرکزی ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرکے ان کی حصولِ تعلیم میں مدد کرتا ہے، طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے قرض حسنہ فراہم کرتا ہے، جبکہ امتحانات کی تیاری کیلئے بھی طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کیلئے ’’امتحان سے پہلے امتحان‘‘ کے عنوان سے امتحانات منعقد کروائے جاتے ہیں، جن سے طلبہ و طالبات کو اپنے سالانہ امتحانات کی تیاری کیلئے مدد ملتی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نوجوانوں کی تعلیمی رہنمائی میں پیش پیش ہے، پورے ملک میں نوجوانوں کی تعلیمی میدان میں مدد و رہنمائی کیلئے باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امتحانات کی تیاری کیلئے طلبہ کو تعلیمی طلبہ و طالبات کرتا ہے

پڑھیں:

پنجاب میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) پنجاب حکومت نے صوبے میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر کردیئے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کیے ہیں ، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کی زیرصدارت لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ ہوا جب کہ میرٹ کے تحت بی ایس کے طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیے گئے ہیں، میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے طلباء کیلئے خوشخبریوں کا سال ہے، ‎تعلیم کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے، گوگل فار ایجوکیشن کے اشتراک سے پنجاب کے تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا، اس ضمن میں پبلک سکولز میں کروم بُکس کی فراہمی اور سمارٹ لیبز کا قیام عمل میں لانے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے، 50 ہزار اساتذہ کی تربیت اور گوگل جیمنی کے ذریعے طلباء کے لیے جدید تعلیمی سہولیات دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ گوگل کلاؤڈ سسٹمز کے ذریعے ڈیجیٹل تعلیم کی بنیاد رکھ رہے ہیں، گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ذریعے پنجاب کے سکولوں کو جدید تعلیمی نظام کے مطابق اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی ، اساتذہ کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ اور گوگل ایجوکیشن سرٹیفیکیشن کے حصول کا بہترین موقع بھی میسر آئے گا، گوگل فار ایجوکیشن کے اشتراک سے طلباء کو گلوبل سٹینڈرڈ کی تعلیم دینے کی بنیاد رکھ دی ہے جس سے طلباء انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن والے گوگل کورسز کر سکیں گے، 50 ہزار اساتذہ کیلئے گوگل کی ایل ون سرٹیفیکیشن بھی لا رہے ہیں اور پاکستان کی پہلی اے آئی پر مرکوز یونیورسٹی بنانے کا بھی عزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر طاہر علی جعفری ’’بولڈ‘‘ کے مرکزی ڈائریکٹر مقرر
  • پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گا
  • مقدس راتیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا سبب ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری
  • کراچی کے طلبہ کے ساتھ ناانصافی: ایک لمحہ فکر!
  • مصنوعی ذہانت: کیا پاکستان کا تعلیمی شعبہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کا متحمل ہے؟
  • پنجاب میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر
  • بلوچستان: میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے کیمرے نصب
  • لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے زیراہتمام ’’حیا واک‘‘ کا انعقاد
  • لاہور کے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار