آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔

جمعے کے روز آرمی چیف سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اسمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’اگری ریسرچ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟

اس موقع پر شرکا کو زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی  جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، کسانوں کو  مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کر نے کے مواقع  میسرہوں گے۔

 جدید آبپاشی کے نظام کے قیام کے لیے پنجاب بھر میں 25 ’گرین ایگری مال‘  تیار کیے جاچکے ہیں جبکہ سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 ’گرین ایگری مال‘ کی تکمیل متوقع ہے، عام کسانوں  کی تربیت کے لیے ’اسمارٹ ایگری فارم‘ کا قیام ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی ایک سال میں سرمایہ کاری سے متعلق کارکردگی کیسی رہی؟

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے جی پی آئی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آرمی چیف اسمارٹ ایگری فارم اگری ریسرچ سینٹر ایس آئی ایف سی سید عاصم منیر گرین ایگری مال وزیراعلٰی پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف اسمارٹ ایگری فارم اگری ریسرچ سینٹر ایس ا ئی ایف سی گرین ایگری مال گرین ایگری مال آرمی چیف ایف سی کے لیے

پڑھیں:

حافظ نعیم الرحمن کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد کو مبارکباد دی ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے شہر بانو کو سیکرٹری فنانس، احتشام الحق کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر جبکہ نائب صدور میں اشرف مجید، رانا حبیب الرحمان، غلام اکبر جعفری، جنید خانزادہ، سید اظہر حسین، قیصر مرزا، زبیر ایوب، خواتین نائب صدور میں فرحت فاطمہ، ناصرہ عتیق، غزالہ فصیح اور صائمہ نواز اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چودھری، محمد اسماعیل، میاں ندیم، محمد رافع فاروقی، طارق چودھری، لالہ قادر بھٹو، قمر زمان، مدنی اعجاز اوررصوان قاضی اور شمائلہ نواز کو مبارکباد دی ہے۔ اسی طرح انہوں نے پی ایف یو جے (PFUJ) کے دیگر منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے نومنتخب باڈی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ یقین دلایا ہے کہ جماعت اسلامی صحافی برادری کی جدوجہد کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ نعیم الرحمن کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ کے فائنل سے قبل نووامیڈ اورنیٹ سول کے کپتان ٹاس کررہے ہیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شکرگڑھ آمد ، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
  • تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
  • حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنکے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا، مریم نواز
  • حالات نے ایسا پلٹا کھایا، وہ شخص مکافات عمل کا شکار ہوکر میرے پاس اڈیالا جیل میں بند ہے، مریم نواز
  • پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے: مریم نواز
  • موٹرسائیکل لین گرین روڈ شہریوں کیلئے  درد سر بن گئی، ٹریفک حادثات معمول بن گئے
  • ماتلی،محتسب اعلیٰ کا گورنمنٹ بوائزہائی اسکول کا دورہ