لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کے 2کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ائل میں ڈال دیئے گئے،یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں،4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کردیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ملوث
پڑھیں:
ویزہ فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد گرفتار
گوجرانوالہ میں ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاصم جمیل اور امداد اللہ مکی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔
ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عاصم جمیل کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2014 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم امداد اللہ نے شہری کو یو اے ای ملازمت کا جھانسہ دے کر 6 لاکھ روپے وصول کیے۔ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے۔