امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی

پڑھیں:

ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا، جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یک جہتی مارچز کا انعقاد کریں، احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے، جماعت اسلامی 13اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18اپریل کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • غزہ کا المیہ، امیر جماعت اسلامی نے ایران سمیت مسلم حکمران کو خط لکھ دیا
  • فلسطین کی حمایت اب ایک سوچ بن گئی ہے، اس سوچ کو شکست نہیں دی جاسکتی، منعم ظفر
  • پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج
  • جماعت اسلامی کراچی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • جماعت اسلامی کے تحت غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے
  • کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کریگی: حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کی اپیل ، آج فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ ہوگا
  • ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی