ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع  سے خطاب  کرتے ہوئے بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ مقدس راتیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا اسباب ہوتی ہیں، شبِ برأت ایک عظمت والی رات ہے، اس رات اللہ رب العزت گناہوں کی بخشش مانگنے والوں کے گناہ معاف فرماتا ہے، رزق کی فراخی چاہنے والوں کے رزق کو فراخ کرتا ہے۔ اس مبارک شب کا ہر لمحہ اور ہر ساعت خیر و برکات سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مقدس راتیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا اسباب ہوتی ہیں، شبِ برأت ایک عظمت والی رات ہے، اس رات اللہ رب العزت گناہوں کی بخشش مانگنے والوں کے گناہ معاف فرماتا ہے، رزق کی فراخی چاہنے والوں کے رزق کو فراخ کرتا ہے۔ اس مبارک شب کا ہر لمحہ اور ہر ساعت خیر و برکات سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔ اس مبارک شب اللہ سے پاکیزہ اور تقویٰ و طہارت والی زندگی کی دعا کی جائے۔ محفل میں گوشۂ درود کے نظام کے تحت اب تک پڑھا جانیوالا درود پاک 8 کھرب، 8 ارب، 90 کروڑ، 58 لاکھ، 5 ہزار، 4 سو 47 مرتبہ اور ماہ جنوری میں پڑھا گیا درود پاک 2 ارب 33 کروڑ 78 لاکھ 7 ہزار 7 سو 11 مرتبہ حضورﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں پیش کی گیا۔
 
محفل میں قاری امجد علی بلالی برادران، سید مزمل احمد شاہ، فراز سعید بٹ، عبدالرحمن مدنی سمیت ثناء خوانِ مصطفیٰ نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، معروف ٹی وی اداکار حسین رضا المعروف ہنی البیلہ، ناظم اعلیٰ نظام المدارس ڈاکٹر میر آصف اکبر، پیر صوفی اجمل امین نقشبندی مجددی، مفتی سید عاشق حسین شاہ، راجہ زاہد محمود، محمد جواد حامد، عین الحق بغدادی، ظفر ارشد کانپوری، رحیم علی رزاق، محمد علی، میاں محب حسن، شہزاد رسول قادری، اسامہ مجید کریمی، محمد طیب ضیاء سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرد و خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: والوں کے

پڑھیں:

جمعیت علماء ہند کا یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع

جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے اس پٹیشن پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین اور جمہوریت اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لئے جمعیت علماء ہند نے عدالت کا رخ اس امید کے ساتھ کیا ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا کیوں کہ ہمارے لئے آخری سہارا عدالتیں ہی رہ جاتی ہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمیں ایسا کوئی قانون منظور نہیں جو شریعت کے خلاف ہو، مسلمان ہر چیز سے سمجھوتہ کرسکتا ہے لیکن اپنی شریعت اور مذہب سے ہرگز ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کے وجود کا نہیں بلکہ ان کے حقوق کا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں کیوں کہ ہمارے عقیدے کے مطابق جو ہمارے عائلی قوانین ہیں وہ انسان کے بنائے ہوئے قوانین نہیں ہیں وہ قرآن مجید اور احادیث سے ماخوذ ہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے سوال اٹھا کہ جو لوگ کسی مذہبی پرسنل لاء پر عمل نہیں کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے ملک میں پہلے ہی سے ایک اختیاری سول کوڈ موجود ہے تو پھر یونیفارم سول کوڈ کی ضرورت کیوں ہے اور پھر یہ کہ یکساں سول کوڈ کا نفاذ آئین میں شہریوں کو دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال مسلمانوں کے پرسنل لاء کا نہیں بلکہ ملک کے سیکولر آئین کو اپنی حالت میں باقی رکھنے کا ہے، کیونکہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور دستور میں سیکولرازم کے معنی یہ ہیں کہ ملک کی حکومت کا اپنا کوئی مذہب نہیں ہے اور ملک کے عوام اپنے مذہبی معاملات میں آزاد ہیں، اس لئے یکساں سول کوڈ مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول ہے اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لئے بھی نقصاندہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر طاہر علی جعفری ’’بولڈ‘‘ کے مرکزی ڈائریکٹر مقرر
  • پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گا
  • ڈاکٹر طاہر علی جعفری ’’بولڈ‘‘ کے مرکزی ڈائریکر مقرر
  • مصطفیٰ کو بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا، مقدس حیدر
  • ڈاکٹر محمد حمیداللہ ایک مفکر و سیرت نگار
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی ملاقات
  • فضل الرحمان کے بغیر کوئی اپوزیشن اتحاد کامیاب نہیں ہوسکتا، حافظ حمد اللہ
  • جمعیت علماء ہند کا یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع
  • لاہور کے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار