رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ،ذخیرہ اندوزوں نے کمر کس لی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ال سادات سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانیو صدر حاجی ایس حمید شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں نے بھی اپنی کمر کس لی ہے اور فروٹ کی قلت پیدا کرکے اسٹور کردیے گئے ہیں تاکہ رمضان میں مہنگے داموں فروخت کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں نے مقدس ایام کو کاروبار بنادیا ہے ہر سال پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کرتی ہے لیکن وہ صرف بیانات کی حد تک ہی محدود ہے لیکن بازاروں میں قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں، اس رمضان المبارک میں غریب افراد کو فروٹ بھی نصیب نہیں ہوگا کیونکہ جس قدر مہنگائی ہے اس میں دو وقت کی روٹی ہی انسان کھالے وہ بہت ہے۔ انہوں نے کمشنر حیدر آبادبلال احمد میمن، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرے اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئل سیکٹر کو پرائس کیپ کے ساتھ ڈی ریگو لیٹ کرنے کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پیٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم اس وقت توانائی کے شعبے میں تین طرح کام کر رہے ہیں، حکومت توانائی تک تمام آبادی کی رسائی کیلئے کام کر رہی ہے، توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے بھی کام ہورہا ہے، حکومت مقامی پیداوار کو بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے، ایسی توانائی کا کیا کریں گے جسے عوام خرید نہ سکیں۔
وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ بائیو فیول کی پالیسی بھی جلد آرہی ہے اور ٹائٹ گیس پالیسی بھی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہو جائے گی۔
کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان