Al Qamar Online:
2025-02-19@05:59:04 GMT
ماتلی،رمضان المبارک میں نیکیوں کو عام کیا جائے ،عبدالکریم بلیدی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت)آنے والے دن ماہ رمضان المبارک کے قیمتی ہیں اسکی تیاری کرنی ہے تاکہ ہم نیکی کو عام کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بدین ضلع کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم بلیدی نے جماعت اسلامی ماتلی کے استقبالیہ رمضان کے تحت مسجد بلال ماتلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا اللہ کے رسول نے رمضان سے پہلے اپنے صحابہ کو استقبال رمضان کی تقلید فرمائی ہے جماعت اسلامی شہر شہر گاؤں گاؤں لوگوں کو رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت سے آگاہ کررہی ہے۔ہم رمضان سے بھرپور فائدہ اْٹھانے کی تیاری کریں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ماہ رمضان،خادم حرمین شریفین کی طرف سے مختلف ملکوں میں 700 ٹن کھجور تقسیم کرنے کی منظوری
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزارت اسلامی امور کے تحت اس سال 1446 ہجری کے مقدس ماہ رمضان کے دوران مملکت کے سفارت خانوں میں اپنے مذہبی اتاشیوں کے ذریعے خادم حرمین شریفین تحائف پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 700 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 200 ٹن زیادہ کھجوریں ہیں۔(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق اس موقع پر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ وزارت کو سعودی دانش مند قیادت کی طرف سے جو زبردست اور مسلسل حمایت ملتی ہے اس سے وزارت کو اپنا فرض انجام دینے اور اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، اسلامی اقدار اور اصولوں کو پھیلانے ، نفرت اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے مشن پر عمل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ مختلف ممالک کو کھجور بھیجنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔