’’مجھے کیوں نکالا‘‘ شیر افضل مروت کی قومی اسمبلی آمد پر دلچسپ صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وقفہ سوالات کے دوران سوال پوچھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھی ایک سوال لے لیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ آئی ٹی کے متعلق سوال کرنا چاہتے ہیں جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جی میں بھی سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شیر افضل مروت کے پرزور اسرار پر انہیں بات کرنے کا موقع فراہم کیا۔شیر افضل مروت نے ایوان کی توجہ طلب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال اپنی ہی پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔شیر افضل مروت کے اس جملے پر پورا ایوان قہقہہ اٹھا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ سے شیر افضل مروت کے سوال کا جواب دینے کیلئے کہا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی شیر افضل مروت
پڑھیں:
نواز شریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل
سابق پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ آج تک نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہيں کیوں نکالا گیا اور یہ بات خود مجھے بھی کبھی سمجھ نہيں آئے گی کہ مجھے تحریک انصاف نے کیوں نکالا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کو غلط نکالا گیا، کسی کو کوئی شک نہیں کہ باجوہ نے ثاقب نثارکے ساتھ مل کرنواز شریف کو نکلوایا، نواز شریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ باجوہ نے نواز شریف کو نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، نواز شریف کو ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی لیکن انہيں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہيں کیوں نکالا گیا اور یہ بات خود مجھے بھی کبھی سمجھ نہيں آئے گی کہ مجھے تحریک انصاف نے کیوں نکالا، ان میں اور نواز شریف میں یہ مماثلت ہے اور آج اسمبلی کے فلورپربھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟