Jasarat News:
2025-02-19@04:36:19 GMT

فراز الرحمن نے PBG سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر) معروف کاروباری رہنما، سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی فراز الرحمٰن نے تنظیم سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کی علیحدگی نے کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور تنظیم کے اندرونی بحران کی نشاندہی کی ہے۔فراز الرحمٰن نے اپنی علیحدگی کے بارے میں کہا کہ جب کسی تنظیم میں اصولوں اور بنیادی نظریات کی قدر نہ کی جائے تو وہاں رہنا ممکن نہیں ہوتا۔فراز الرحمٰن نے تنظیم سے علیحدگی کے باوجود پاکستان بزنس گروپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے تیار رہیں گے۔ذرائع کے مطابق فراز الرحمٰن کے علیحدہ ہونے کی بڑی وجوہات میں نظریاتی اختلافات، اندرونی سیاست اور قیادت میں عدم توازن شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فراز الرحمٰن کی علیحدگی کے بعد پاکستان بزنس گروپ کو شدید قیادت کے بحران اور اندرونی تقسیم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کی قیادت میں تنظیم نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ان کے بغیر تنظیمی معاملات کس حد تک مؤثر طریقے سے آگے بڑھیں گے یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فراز الرحم ن

پڑھیں:

سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی چارجڈ پارکنگ جاری رہی تو وہ غیرقانونی ہوگی، اگر کوئی چارجڈ پارکنگ نظر آئے تو صحافی حکومت کو اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ نعیم الرحمن کارمضان کے بعد بڑی تحریک کا اعلان
  • چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فراز حسیب کا یونین کمیٹیزکا دورہ
  • آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا
  • افغان حکومت کو بھی ذمےداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان آسٹریلیا بزنس کونسل کے وفد ملاقات کررہا ہے
  • پاکستان میں 5 جی کی لانچنگ میں پیشرفت، اہم اعلان کردیا گیا
  • لاہور میں صحت، انجینئرنگ اور معدنیات کی بین الاقوامی نمائش
  • عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد
  • افغانستان  سرحد سے دہشتگردوں کی در اندازی بند ،پاکستان سے تعلقات بہتربنائے، سربراہ ملائیشین اسلامی تنظیم