UrduPoint:
2025-02-19@05:58:28 GMT

اربوں ڈالرز کا نیلم جہلم ڈیم 3 سال بعد بھِی ٹھیک نہ ہو سکا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

اربوں ڈالرز کا نیلم جہلم ڈیم 3 سال بعد بھِی ٹھیک نہ ہو سکا

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) اربوں ڈالرز کا نیلم جہلم ڈیم 3 سال بعد بھِی ٹھیک نہ ہو سکا، ڈیم کی بندش سے 3 سالوں میں ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہ ہوئی، قومی خزانے کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق اربوں ڈالرز سے بننے والا نیلم جہلم پن بجلی ڈیم تاحال غیر فعال ہے۔ 3 سال بعد بھی ڈیم کا فالٹ دور نہ ہو سکا، وزارت آبی امور معلومات چھپانے لگی، 969 میگاواٹ کا منصوبہ تین سال میں ایک یونٹ بھی پیدا نہ کر سکا، ڈیم بندش سے قومی خزانہ کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

سال 2022 میں ڈیم کی ٹنل میں فالٹ پیدا ہوا، پی ڈی ایم حکومت کے نوٹس پر فالٹ ہنگامی بنیادوں پر دور کیا گیا، ڈیم کو آزمائشی بنیاد پر چلایا گیا مگر پھر بجلی پیداوار روک دی گئی۔

(جاری ہے)

نیلم جہلم پن بجلی ڈیم کے نام پر صارفین سے بلوں میں سر چارچ بھی وصول کیا جاتا رہا ہے، ڈیم کی غیر فعالیت، نقصان، تعمیراتی شرائط، ناقص پلاننگ پر احتسابی عمل کے سوالات پر وزارت خاموش ہے۔ وزارت آبی وسائل حکام نے جواب دینے سے انکار کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ پر صرف وفاقی وزیر ہی کچھ بتا سکتے ہیں، وہ ملک سے باہر ہیں جب آئیں گے تو بات ہو جائے گی۔
                                                                          

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وادی نیلم میں دوسرے روز بھی برفباری جاری

ذرائع کے مطابق برف باری کے باعث شاردہ کیل تاو بٹ روڈ ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی شاہراہِ نیلم شاردہ تک ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔  گریس، شونٹھر، سرگن، جاگراں ویلی میں 5 سے 8 انچ جبکہ پہاڑوں پر ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ برف باری کے باعث شاردہ کیل تاو بٹ روڈ ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی شاہراہِ نیلم شاردہ تک ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال ہے۔ دوسری جانب وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس کی مختلف یونٹس کی اپگریڈیشن کیلئے اربوں کے فنڈز جاری
  • چیئرمین پی سی بی کا اہم اقدام ، پاک بھارت میچ کیلئے 4 لاکھ ڈالرز کا باکس ٹھکرا دیا
  • 2025 کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ سوا 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس کے بجائے عام انکلوژر میں پاک بھارت میچ دیکھنے کا اعلان
  • معیشت ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت درکار ہے،وزیرِ اعظم
  • وادی نیلم میں دوسرے روز بھی برفباری جاری
  • عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا
  • پانی کے معاملے پر انتشار کی صورتحال پیدا ہوگی تو ملک کو نقصان ہوگا، ناصر حسین شاہ
  • پانی کے معاملے پر انتشار کی صورتحال پیدا ہوگی تو ملک کو نقصان ہوگا، ناصر شاہ
  • اگر سندھ اربوں کے فنڈ سے اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو آپکا اللہ حافظ، عظمی بخاری