پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نے جمعرات کے روز منعقد ہونیوالی ایک سماعتی نشست میں امریکہ کیجانب سے داعش، القاعدہ و بوکو حرام جیسی متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سالہا سال مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت میں فنڈز کی غلط تقسیم کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جمعرات کے روز کانگریس میں ایک سماعتی نشست منعقد ہوئی جس میں پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پیشرفت کیلئے امریکی ایجنسی - امریکی امداد (USAID) کے فنڈز کہاں خرچ کئے جاتے ہیں؟ اس رقم کا کتنا حصہ کس کو ملتا ہے؟ کچھ پتہ نہیں! سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ آپ کی رقوم سالانہ مذہبی مدارس، داعش، القاعدہ، بوکو حرام، داعش خراسان اور دہشتگردی کے تربیتی کیمپوں کو ملنے والی نقد امداد، اور اس کے علاوہ ہر سال کے 697 ملین ڈالر پر مشتمل ہے۔ امریکی رکن کانگریس نے ان رپورٹس کی جانب بھی اشارہ کیا جن کے مطابق یو ایس ایڈ نے پاکستان میں 120 اسکولوں کی تعمیر کے لئے 136 ملین ڈالر خرچ کئے تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ اسکول بنائے بھی گئے تھے یا نہیں۔

سکاٹ پیری نے مزید کہا کہ آپ دہشتگردی کی مالی معاونت کر رہے ہیں جو یو ایس ایڈ (USAID) کے ذریعے انجام پاتی ہے! امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ امریکی امداد نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران پاکستان میں تعلیمی پروگراموں پر 840 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں، جن میں 120 اسکولوں کی تعمیر کے لئے 136 ملین ڈالر بھی شامل ہیں لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ان میں سے کوئی ایک بھی اسکول تعمیر کیا گیا ہے! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان میں بچوں کے لئے ٹیلیویژن پر تعلیمی پروگراموں کی تشکیل کے لئے 20 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں، سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ جی ہاں! وہ بچے ان سکولوں میں نہیں پڑھ سکتے کیونکہ یہ سکول سرے سے موجود ہی نہیں۔۔ آپ نے ان کی قیمت ادا کی ہے لیکن یہ پیسے کوئی اور لے اڑا ہے۔۔ لہذا آپ دہشتگردی کی قیمت ادا کر رہے ہیں اور یہ صورتحال اب ختم ہو جانی چاہیئے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رکن کانگریس ملین ڈالر سکاٹ پیری کے لئے

پڑھیں:

یمن نے امریکہ کے کروڑوں ڈالر مالیت کے 7 ڈرونز تباہ کر دیئے ہیں، رپورٹ

امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 15 مارچ سے اب تک 7 ایم کیو نائن طیاروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نقصانات کی وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا مارچ سے اب تک یمن کے علاقے میں کروڑوں ڈالر مالیت کے 7 ڈرونز سے محروم ہو چکا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارچ کے وسط سے اب تک امریکا یمن کے علاقے میں حوثی فورسز کے خلاف اپنی فضائی کارروائی کا تازہ ترین دور شروع ہونے کے بعد سے اب تک لاکھوں ڈالر مالیت کے 7 ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کھو چکا ہے۔

ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کو جاسوسی اور حملوں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، جو حوثی فورسز کے ہتھیاروں کی نشاندہی اور انہیں نشانہ بنانے کی امریکی کوششوں کا ایک اہم پہلو ہے، جنہیں حوثی جہاز رانی پر حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 15 مارچ سے اب تک 7 ایم کیو نائن طیاروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نقصانات کی وجہ کیا ہے۔

ایم کیو 9 امریکی فضائیہ کے لیے بغیر پائلٹ کے فضائی جہاز کا پہلا جارحانہ ڈرون ہے، جو اہم وقت، وسیع رینج سینسرز، ملٹی موڈ کمیونیکیشن اور درست ہتھیاروں کو دیکھتے ہوئے، عارضی اور وقت کے حساس اہداف کے خلاف حملہ، کوآرڈینیشن اور جاسوسی کرنے کی منفرد صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ یہ ریپرز انٹیلی جنس، نگرانی، جاسوسی، قریبی فضائی مدد، جنگی تلاش اور بچاؤ، درست حملہ، بڈی لیزر، چھاپہ اوور واچ، روٹ کلیئرنس، ہدف کی ترقی، اور ٹرمینل فضائی رہنمائی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

امریکی فضائیہ نے بیرون ملک ہنگامی آپریشنز کے اقدامات کی حمایت کے لیے محکمہ دفاع کی ہدایت پر ایم کیو -9 ریپر سسٹم کی تجویز پیش کی تھی، یہ ایم کیو -1 پریڈیٹر سے بڑا اور زیادہ طاقتور ہے اور اسے درستگی کے ساتھ وقت کے حساس اہداف کو انجام دینے اور ان اہداف کو تباہ یا غیر فعال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایم ملٹی رول کے لیے ڈی او ڈی کا عہدہ ہے اور کیو کا مطلب ریموٹ پائلٹ طیارے کا نظام ہے۔ 9 اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ریموٹ پائلٹ طیارے کے نظام کی سیریز میں نویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یمن کیخلاف جنگ امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے، مغربی میڈیا کا اعتراف
  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • سستا قرض،عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
  • راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان نیب ریفرنسز سے ڈسچارج
  • ریکوڈک منصوبے کیلیے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشنل کلوژر آئندہ ماہ ہوگا
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
  • یمن کے ہاتھوں امریکی F-18 لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف
  • یمن نے امریکہ کے کروڑوں ڈالر مالیت کے 7 ڈرونز تباہ کر دیئے ہیں، رپورٹ
  • عالمی بینک کی پاکستان کیلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
  • پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا