لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو، پی سی بی کے اعلیٰ حکام، سیاسی شخصیات سمیت سابق کرکٹرز نے شرکت کی جب کہ تقریب میں 2017 کی فاتح ٹیم بھی شریک ہوئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ کرٹن ریزر تقریب لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی سی سی، چیئرمین پی سی بی، چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈرز نے شرکت کی۔ تقریب میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ سمیت کئی اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی، ایونٹ میں کرکٹ لیجنڈز کے پینل ڈسکشن بھی ہوئی جب کہ آتش بازی کے مظاہرے نے سماں باندھ دیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی تقریب میں وزیرکھیل پنجاب فیصل ایون کھوکھر، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے۔جبکہ2017 چیمپئنز ٹرافی کی فاتح اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں محمد عامر، جنید خان، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، حسن علی، اظہر علی بھی تقریب میں موجود تھے۔

چیمپئنز ٹرافی کے رواں ایڈیشن کے برانڈ ایمبیسڈرز اور پاکستان کو واحد چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد کے علاوہ، جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی خصوصی گاڑی میں بیٹھ کر دیوان عام میں پہنچایا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کی

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا

پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ سے قبل ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکے طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ’آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے‘

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی، افتتاحی تقریب، فضاؤں میں رنگ بکھر گئے، پاکستان پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا
  • راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور ،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھیں
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،پاک فضائیہ کا شاندار فضائی مظاہرہ
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کا شاندار فضائی مظاہرہ
  • چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا
  •    چیمپئنز ٹرافی :رنگا رنگ میلہ آج سے شروع‘ میدان سج گئے‘ فلائی پاسٹ پاکستان ‘ نیوزی لینڈ افتتاحی  میچ میں مد مقابل
  • چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی
  • پاکستان کا نام بھارتی کھلاڑیوں کے سینے پر سج گیا
  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، شیردل اسکوارڈن مہارت دکھائے گا