لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں گداگری کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے انسداد گداگری قانون میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہےکہ ان ترامیم کا مقصد پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سرغنوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہے،ترمیمی بل کے تحت پنجاب میں کسی بھی شخص سے بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔ اگر کوئی شخص دوسروں سے بھیک منگوانے میں ملوث پایا گیا تو اسے تین سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔

مزید سخت سزائیں اور بھاری جرمانے

قانون میں مزید سختی لاتے ہوئے درج ذیل سزائیں تجویز کی گئی ہیں:

1.

ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے افراد کو تین سے پانچ سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزاؤں کا مستحق ہوگا۔

2. بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کو پانچ سے سات سال قید اور سات لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔

3. کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کرکے بھیک منگوانے والے کوافراد کو اس گھناؤنے جرم میں سات سے دس سال قید اور بیس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو گینگ کے سرغنہ کو مزید دو سال قید بھگتنا ہوگی۔

4. جرم دہرانے کی صورت میں دگنی سزا دی جائے گی، اگر کوئی شخص ایک بار سزا پانے کے بعد دوبارہ یہی جرم کرتا ہے تو اسے قانون میں دی گئی سزا سے دگنی سزا اور دگنا جرمانہ ہوگا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سال قید اور لاکھ روپے سے بھیک

پڑھیں:

پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا

لاہور: پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھروں میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر کام کرنے والے سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنوں کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا گیا جبکہ تعمیراتی مقام پر زمینی پانی کے استعمال اور کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشت ہفتے لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی: انسداد گداگری قانون میں ترامیم کا بل پیش
  • پنجاب: گھروں میں گاڑی دھونے والے ہشیار، بڑا جرمانہ طے کردیا گیا
  • پنجاب: گھروں میں گاڑی دھونے پر جرمانہ ہوگا
  • پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا
  • پنجاب میں بھکاری مافیا ’چیفس‘ کے گرد شکنجہ مزید سخت
  • پنجاب میں بھیک منگوانے والے کو 3 سال قید،جرمانے کیلیے قانونی ترامیم اسمبلی میں پیش
  • پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیے جانے کی تجویز
  • پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد
  • بھکاری مافیا   کے خلاف شکنجہ سخت، نیا قانون منظور