فضل الرحمان کے بغیر کوئی اپوزیشن اتحاد کامیاب نہیں ہوسکتا، حافظ حمد اللہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ محمد علی درانی کس کہنے پر اور کس کے ایجنڈے پر اپوزیشن میں دراڑ ڈلوا رہے ہیں، مائنس مولانا فضل الرحمن کوئی بھی اپوزیشن اتحاد کامیاب نہیں ہوسکتا۔ محمد علی درانی کے نجی ٹی وی کو انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے کالے ناگ کو کچل دیا۔ محمد علی درانی مولانا سے معافی کا مطالبہ کرنے سے پہلے خود ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے پر معافی مانگیں۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مولانا فضل الرحمن کی حالیہ ملا قاتوں سے محمد علی
درانی کو کیوں پریشانی ہے؟ محمد علی درانی بتائیں مولانا فضل الرحمن کے خلاف بیان دینے کیلیے آپ کو کس طاقت نے پلانٹ کیا ہے؟ محمد علی درانی وہی ہیں جو جنرل پرویز مشرف کے غیر جمہوری وزیر تھے‘اپوزیشن اتحاد چاہے بنے یا نہ بنے لیکن ڈکٹیٹر کی با قیات اور کارندوںکیلیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد علی درانی
پڑھیں:
ملکی سالمیت سے متعلق پالیسیاں ایوان نہیں بند کمروں میں بنائی جا رہی ہیں، فضل الرحمان
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال اب کسی سے پوشیدہ نہیں، حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی سالمیت سے متعلق پالیسیاں ایوان نہیں بند کمروں میں بنائی جارہی ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال اب کسی سے پوشیدہ نہیں، حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں۔؟ کب ملک کیلئے سوچیں گے۔؟ قانون سازی کرنے والے پہلے اپنی رٹ کو تو مضبوط کریں۔