WE News:
2025-04-30@20:09:17 GMT

سپریم کورٹ: نئے ججز کا اضافہ، سنیارٹی لسٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

سپریم کورٹ: نئے ججز کا اضافہ، سنیارٹی لسٹ جاری

سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کیساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے، جسٹس منیب اختر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کا تیسرا، جسٹس جمال مندوخیل کا سنیارٹی میں چوتھا نمبر ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر پانچویں، جسٹس عائشہ ملک چھٹے، جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: جسٹس منصورعلی شاہ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پرتحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا

جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں، جسٹس عرفان سعادت کا گیارہویں، جسٹس نعیم اختر افغان بارہویں، جسٹس شہزاد ملک تیرہویں اور جسٹس عقیل عباسی سنیارٹی لسٹ میں چودھویں نمبر پر موجود ہیں۔

جسٹس شاہد بلال حسن پندرہویں، جسٹس ہاشم کاکڑ سولہویں، جسٹس شفیع صدیقی سترہویں، جسٹس صلاح الدین پنہور اٹھارہویں، جسٹس شکیل احمد سنیارٹی میں انیسویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب، مریم نواز کی شرکت

جسٹس عامر فاروق سنیارٹی میں بیسویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم اکیسویں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بائیسویں، جسٹس سردار طارق تیئیسویں جبکہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل سنیارٹی لسٹ میں چوبیسویں نمبر پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس امین الدین خان جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جسٹس امین الدین خان جسٹس منصور علی شاہ جسٹس یحیی ا فریدی سپریم کورٹ سنیارٹی لسٹ

پڑھیں:

سپریم کورٹ؛ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں  پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے 12 جولائی 2024 کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 12 جولائی 2024 کو 8 ججوں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت نے کثرت رائے سے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم فیصلے میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن، حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے نظر ثانی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ؛ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ، مخصوصی نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کیس 6 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
  • پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کیس سماعت کیلیے مقرر
  • اب تو ادارے بھی سیاسی جماعتوں کے ونگ بن گئے ہیں. سپریم کورٹ
  • کچی آبادی اگر کچے گھر ہیں تو 90 فیصد بلوچستان کچی آبادی ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
  • سپریم کورٹ: جج کا تبادلہ محض ایگزیکٹو ایکشن نہیں ہو سکتا، منیر اے ملک
  • سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی
  • سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج کا بڑا اعزاز، یونیورسٹی آف لندن نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی
  • سپریم کورٹ: ایف بی آر کے وکیل کی استدعا پر سپر ٹیکس کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی
  • یونیورسٹی آف لندن کا جسٹس عائشہ ملک کو خراج تحسین، اعزازی ڈگری سے نوازدیا