حکومت کا 5 لاکھ سولر سسٹم غریبوں کو دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سکھر(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال مزید 5 لاکھ سولر سسٹم غریبوں میں تقسیم کریں گے ۔
مراد علی شاہ نے سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 2 لاکھ سولرسسٹم دینے کا فیصلہ کیا تھا جو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کیے جائیں گے جن میں سے 50 ہزار سولر سسٹم آچکے ہیں اور باقی جلد آنے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مزید 5 لاکھ سولر سسٹم اسی سال غریبوں کو دیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 15 ہزارٹن کچرااکٹھا کررہے ہیں جس سے 50 میگا واٹ بجلی بنانے کا منصوبہ ہے۔
مزیدپڑھیں:رمضان سے قبل چینی کی قیمتیں بے قابو، 160 روپے کلو تک جاپہنچیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لاکھ سولر سولر سسٹم
پڑھیں:
سکھر بیراج کے پرانے گیٹ کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے
سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر بیراج کے 92 سال پرانے سکھر بیراج پرگیٹوں پر مرمتی کام کا منصوبہ جاری ہے۔سندھ بلوچستان کی 76 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے والے 92 برس کے سکھر بیراج کے 56 دروازوں کی تبدیلی اور جدید مشینری نصب کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کے تعاون سے چینی کمپنی 74 بلین کی لاگت سے 4 سال میں مکمل کرنے کا منصوبہ جاری و ساری ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے ورلڈ بنک کے تعاون سے ایشیا کے سب سے بڑے نہری نظام سکھر بیراج کی بحالی اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اوریہ کام مختلف مراحل میں کیا جائیگا۔