اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹینر لگا کر گاڑیوں کی سخت چیکنگ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: راوپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے ہیں، پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے دو کلومیٹر دور روک لیا۔ علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم ابتدائی طور پر انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار
پولیس حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن جاری ہے اور جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا، کسی کو بھی جیل کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بعد ازاں، سہیل خان اور علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، جہاں جیل حکام نے انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم، علیمہ خان کی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں پیدل ہی جیل کے اندر جانا پڑا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی اجازت نہیں دی اڈیالہ جیل علیمہ خان جیل کے
پڑھیں:
نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
سٹی42: شہر میں پہلی مرتبہ ایکسائز، کسٹم اور پولیس حکام نے نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی کے مطابق اس گرینڈ کارروائی میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز بھی نشانے پر ہیں۔
شہر کے 8 مختلف مقامات پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کسٹم حکام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، پولیس چوری شدہ گاڑیاں جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیاں تحویل میں لے گا۔
ایف آئی اے کی کارروائی، دو اشتہاری مجرم گرفتار
شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے ذریعے جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی ہیں اور ان کی وجہ سے حکومت کو بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا سامنا ہے۔ اگلے ہفتے سے شہر بھر میں مزید بڑی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ پنجاب بھر میں ناکہ بندی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔