UrduPoint:
2025-02-15@19:28:06 GMT

اسکاٹ لینڈ کی مسجد کو 40 سال بعد بڑا درجہ مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

اسکاٹ لینڈ کی مسجد کو 40 سال بعد بڑا درجہ مل گیا

ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)اسکاٹ لینڈ میں قائم 40 سال سے قائم گلاسگو سینٹرل مسجد کو کیٹیگری اے لسٹڈ بلڈنگ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایچ ای ایس اسکاٹ لینڈ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد یہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی مسجد بن گئی ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ مسجد 1984 میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے اب اسکاٹ لینڈ کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارتوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مطلب ہے کہ اب اس عمارت کو خصوصی تحفظ حاصل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی تبدیلیاں کرنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق چار ایکڑ (1.

62 ہیکٹر) پر محیط جگہ 1984 میں عوام کے لیے کھولی گئی، جس پر 3 ملین یورو کی لاگت آئی تھی، یہ گلاسگو میں بنائی جانے والی پہلی خاص طور پر تعمیر شدہ مسجد تھی۔اس کا فن تعمیر اسلامی اور جدید طرز کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ شہر کی پہچان بن چکی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسکاٹ لینڈ

پڑھیں:

بہاولپور،شب برأت کی مناسبت سے برقی قمقموں سے سجی مسجد کا خوبصورت منظر

بہاولپور،شب برأت کی مناسبت سے برقی قمقموں سے سجی مسجد کا خوبصورت منظر

متعلقہ مضامین

  • غزہ سے منتقلی کے بجائے ٹرمپ غزہ کی تعمیر اور غیر جموری قوتوں پر توجہ دیں، فیصل محمد
  • کراچی سے سردی کی چھٹی، پارہ مزید بڑھنے کا امکان
  • مسجد الحرام میں ایک اور دن….!
  • شہرِ قائد: سردی کی شدت میں  کمی
  • بہاولپور،شب برأت کی مناسبت سے برقی قمقموں سے سجی مسجد کا خوبصورت منظر
  • پختونخوا میں موسم سرد اور خشک؛ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک ریکارڈ
  • کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان
  • اسکاٹ لینڈ: 3ہفتے سے لاپتا جڑواں بہنوں کی لاشیں دریا سے برآمد
  • کراچی :موسم میں خنکی رہنے کا امکان