وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ غلامی کی بدترین مثال ہے، عبدالواسع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی قوت ہے جس کا دامن پر کرپشن کا داغ نہیں ہے، موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں قائم حکومتیں ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں، سرکاری محکموں میں بدترین کرپشن عام ہے۔ بدامنی، لوڈشیڈنگ، سٹریٹ کرائمز اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو کررہ گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ غلامی کی بدترین انتہا ہے جبکہ دوسری طرف صوبے میں گزشتہ 12 برسوں سے تسلسل کے ساتھ اقتدار میں رہنے والی تبدیلی کی دعوے دار حکومت کا وزیراعلی تیس نوجوانوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب پر شادیانے بجارہا ہے کہ گویاں اس نے صوبے میں دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہوں۔ چند نوجوانوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام تو گلی محلے کی غیرسرکاری فلاحی تنظیم (این جی او) کے کرنے کا کام ہے، وزیراعلیٰ اپنے منصب کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کریں، جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گل آباد دلہ زاک روڈ پر جماعت اسلامی این اے 32 پشاور کے تحت منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ، صوبائی نائب امیر حاجی محمد اسلم، این اے 32 کے امیر حافظ حمید اللہ ایڈوکیٹ اور سابق امیدوار قومی اسمبلی طارق متین سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں ملک اور قوم کو نہ صرف باصلاحیت اور باکردار قیادت فراہم کی ہے بلکہ عملی طور پر بھی ہر مشکل گھڑی میں الخدمت فاونڈیشن نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت بنو قابل پروگرام کے زریعے ملک بھر میں دس لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز اور آن لائن بزنس کے کورسز کا سلسلہ جاری یے، جس کے زریعے عنقریب ملک میں معاشی انقلاب برپا ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے تحت2 روزہ عالمی فلسطین کانفرنس آج شروع ہو گی
لاہو ر (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ وفلسطین سے یکجہتی کے لیے 2روزہ عالمی فلسطین کانفرنس آج اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ اس 2 روزہ عالمی کانفرنس میں انٹر نیشنل ، قومی،یوتھ،پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔آصف لقمان قاضی نے انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کی تفصیلات
بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد،حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز ،سینئر تجزیہ کار،اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے جبکہ پہلے روز کانفرنس کا آخری بین الاقوامی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی کریں گے جس میں ملائیشیا ،ایران،ساوتھ افریقا،ترکیہ،اردن،موریطانہ سے آئے ہوئے غیر ملکی مندو بین اظہار خیال کریں گے۔انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے دوسرے روز بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے ۔جس سے امریکا ،فلسطین،برطانیہ،شام،ڈومینیکا،غزہ،عراق سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین اظہار خیال کریں گے۔انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر،سینیٹررضا ربانی،سینیٹر راجا عباس ناصر جعفری،سینیٹر (ر)جاوید جبار جبکہ ڈیجیٹل میڈیا کے سیشن سے شعیب ہاشمی ودیگر خطاب کریں گے۔