زرعی یونیورسٹی کی 12 طالبات کو اسکاٹش اسکالرشپ سے نوازاگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی 12 طالبات کو برٹش کونسل پاکستان کے تحت اسکاٹش اسکالرشپ برائے خواتین برائے تعلیمی سال2024-25ء سے نوازا گیا۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں ایک اسکالرشپ تقسیم تقریب منعقد کی گئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے طالبات میں اسکالرشپ چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر رجسٹرار غلام محی الدین قریشی اور ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس، ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے تحقیق، محنت اور علمی مہارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طالبات کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جو خواتین کو سرکاری اور نجی شعبوں میں بہتر مواقع فراہم کر سکتی ہے۔ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر نے اسٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفس کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادارہ نہ صرف اسکالرشپ فراہم کرتا ہے بلکہ آگاہی سیشنز اور طلبہ کی معاونت کے لیے بھی متحرک ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات اور اسپانسرز سے مستحق طلبہ کے لیے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس، سید نعمان علی شاہ نے اسکالرشپ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یوایس ایڈ کے ہائر ایجوکیشن سسٹم اسٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (ہیسا) کے تحت تربیت کے بعد طلبہ کے لیے ای- سروسز متعارف کرائی گئی ہیں۔تقریب میں ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس علی اصغر بھٹی، پبلک ریلیشنز آفیسر گل شرپ لوچی سمیت دیگر یونیورسٹی افسران بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بہارہ کہو میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات غزہ کے مظلوم بچوں کے نام
اسلام آباد:بہارہ کہو میں لندن اکیڈمک پلانز سکول “لیپس” کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں سکول کے ہونہار طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو شاندار کارکردگی پر شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔ ننبھے منے طلبہ طلبہ نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کرکے نا صرف تقریب کو چار چاند لگا دیئے بلکہ شرکا سے بھی خوب داد سمیٹی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سکول کے طلبہ وطالبات، تدریسی و معاون سٹاف، والدین، اہل علاقہ اور مختلف طبقہ فکر متعلق شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول ہذا کے ڈائریکٹر غوری کیمپس سردارمحمد زبیر نے کہا کہ بہترین ٹیم ورک اور بچوں و والدین کی محنت کی بدولے آج ادارہ پانچویں کامیاب تقریب تقسیم انعامات کرا رہا ہے، ہم فروغ تعلیم اور معاشرے سے جہالت کے اندھیرے مٹانے کیلئے اپنے حصے کا دیا جلاتے رہیں گے۔ انہوں اس تقریب کوں اپنے مظلوم محکوم فلسطینی بہن بھائیوں خاص کر غزہ کے معصوم بچوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے دربدر مکین عالمی برادری کی بے حسی، مسلم امہ کی بے اعتنائی اور ستاون اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی بے حمیت قیادت پر نوحہ کناں ہیں، ہم اہل فلسطین سے دورضرور ہیں لیکن ہمارے دل ان مجبوراور لاچار بہن بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ سردار محمد زبیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیپس سکول جلد اپنے تعلیمی و تدریسی سسٹم کو اے آئی روبوٹک اور جدید خطوط پراستوار کرتے ہوئے نسل نو کی بہترین تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دینے کے تسلسل کو برقرار رکھےگا۔ انھوں نے ادارےمیں دینی اور جدید علوم کی ترویج کااعادہ کرتےہوئے والدین کے تعاون کو بھی سراہا۔ تقریب کے آخر میں دار ارقم اسکولز کے ریجنل ڈائریکٹر زاہد بشیرڈار ایڈووکیٹ، پی ایس ایم اے کے مرکزی و زونل صدر راجہ محمد ارشد اور محمدصدیق سڈل، پی ای ایس کے زونل صدر راجہ خالدمحمود، معروف ماہرتعلیم عبدالسلام خان، پروفیسر قاری وقاراحمد عباسی، سینئرصحافی محمدادریس عباسی، ڈائریکٹر غزالی کالج محمد عامر نواز، سکالرزسکول سٹم کے محمد نظار عباسی، سماجی شخصیات محمداکرام عباسی، محمد نفیس عباسی، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان محمد کفایت اللہ خان، سوشل میڈیاایکٹیوسٹ محمد زعفران چیچی، لیپس سکول غوری کیمپس شبنم خلیل اور دیگر نے امتیازی پوزیشنز لینے والے بچوں اور قابل اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔
Post Views: 8