علامہ امین شہیدی کی والدہ کا انتقال، ڈاکٹر طاہرالقادری، علامہ جواد نقوی کا اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
رہنماوں نے کہا کہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں علامہ امین شہیدی کیساتھ دلی ہمدری کا اظہار اور سوگوار خاندان کیلئے صبر وجمیل کیلئے دعا کرتے ہیں۔ دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی سمیت دیگر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جوادن نقوی نے معروف مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں علامہ امین شہیدی کیساتھ دلی ہمدری کا اظہار اور سوگوار خاندان کیلئے صبر وجمیل کیلئے دعا کرتے ہیں۔ دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی سمیت تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں نے علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک منہاج القرا ن امین شہیدی کی والدہ ناظم اعلی کیلئے دعا
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو 40 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو 40 دن کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ خان اور جسٹس صلاح الدین نے علی امین گنڈاپور کے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف نیب میں انکوائری ہے۔
تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ایسے بیانات سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے خلاف 32 کیسز اسلام آباد اور 33 پنجاب میں درج ہیں، ایف آئی اے میں بھی ان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔
ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں علی امین گنڈاپور کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو 40 دنوں میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔