ہم داعش و القاعدہ سمیت متعدد عالمی دہشتگرد گروہوں کو مالی معاونت کر رہے ہیں، امریکی رکن کانگریس کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نے جمعرات کے روز منعقد ہونیوالی ایک سماعتی نشست میں امریکہ کیجانب سے داعش، القاعدہ و بوکو حرام جیسی متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سالہا سال مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت میں فنڈز کی غلط تقسیم کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جمعرات کے روز کانگریس میں ایک سماعتی نشست منعقد ہوئی جس میں پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پیشرفت کیلئے امریکی ایجنسی - امریکی امداد (USAID) کے فنڈز کہاں خرچ کئے جاتے ہیں؟ اس رقم کا کتنا حصہ کس کو ملتا ہے؟ کچھ پتہ نہیں! سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ آپ کی رقوم سالانہ مذہبی مدارس، داعش، القاعدہ، بوکو حرام، داعش خراسان اور دہشتگردی کے تربیتی کیمپوں کو ملنے والی نقد امداد، اور اس کے علاوہ ہر سال کے 697 ملین ڈالر پر مشتمل ہے۔ امریکی رکن کانگریس نے ان رپورٹس کی جانب بھی اشارہ کیا جن کے مطابق یو ایس ایڈ نے پاکستان میں 120 اسکولوں کی تعمیر کے لئے 136 ملین ڈالر خرچ کئے تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ اسکول بنائے بھی گئے تھے یا نہیں۔
سکاٹ پیری نے مزید کہا کہ آپ دہشتگردی کی مالی معاونت کر رہے ہیں جو یو ایس ایڈ (USAID) کے ذریعے انجام پاتی ہے! امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ امریکی امداد نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران پاکستان میں تعلیمی پروگراموں پر 840 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں، جن میں 120 اسکولوں کی تعمیر کے لئے 136 ملین ڈالر بھی شامل ہیں لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ان میں سے کوئی ایک بھی اسکول تعمیر کیا گیا ہے! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان میں بچوں کے لئے ٹیلیویژن پر تعلیمی پروگراموں کی تشکیل کے لئے 20 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں، سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ جی ہاں! وہ بچے ان سکولوں میں نہیں پڑھ سکتے کیونکہ یہ سکول سرے سے موجود ہی نہیں۔۔ آپ نے ان کی قیمت ادا کی ہے لیکن یہ پیسے کوئی اور لے اڑا ہے۔۔ لہذا آپ دہشتگردی کی قیمت ادا کر رہے ہیں اور یہ صورتحال اب ختم ہو جانی چاہیئے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رکن کانگریس ملین ڈالر سکاٹ پیری کے لئے
پڑھیں:
جنوری: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 9.56 ارب ڈالر جمع
کراچی(بزنس رپورٹر)روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں جنوری 2025 کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 9.56 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق موصول شدہ کل رقم میں سے تقریباً 7.76 ارب ڈالر وطن واپس بھیجے گئے ہیں۔مجموعی رقم میں سے 6.052 ارب ڈالر مقامی طو پراستعمال کیے گئے ہیں جبکہ 1.711 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت قابل واپسی خالص واجبات 1.80 ارب ڈالر ہیں، جبکہ سرمایہ کاری میں 479 ملین ڈالر روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس، 799 ملین ڈالر اسلامی سرٹیفکیٹس، اور 59 ملین ڈالر روشن ایکویٹی میں شامل ہیں۔مزید برآں، 36 ملین ڈالر دیگر واجبات میں شامل ہیں، جبکہ 428 ملین ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مسلسل بڑھتے ہوئے ترسیلات زر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اس اقدام پر اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں، جو ستمبر 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا اور متعدد سرمایہ کاری مواقع اور آسان بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے۔