ماتلی،محتسب اعلیٰ کا گورنمنٹ بوائزہائی اسکول کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت ) ریجینل محتسب اعلیٰ سید محمد سجاد حیدر نے ضلع بدین اور تعلقہ ماتلی کے تعلیمی افسران کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماتلی کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسکول کے آڈیٹوریم میں طالب علموں کو تعلیم کے حصول اور تعلیم کے فروغ اور اس سلسلے میں طالب علموں کی ذمے داریوں پر بریفنگ دی۔اس تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او غلام منیر قنبرانی ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر راؤ شاہد راجپوت،عکی اختر میمن ، عارف سہتو ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر اسلم عباسی محمد یوسف ، شیر محمد سینئر ہیڈ ماسٹر طارق ظفر راجپوت ،ہیڈ ماسٹر نور احمد کھٹی اور ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ سیکرٹری میر محمد کھوسا سمیت اسکول کے دیگر اساتذاہ بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرپٹو کرنسی، ٹیکس پالیسی مرتب نہ کرنے پر کارروائی کی جائے: ٹیکس محتسب
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایف بی آر کی طرف سے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس پالیسی مرتب نہ کر نے پر سخت۔ نوٹس لے لیا ،ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سے متعلق واضح ٹیکس پالیسی مرتب نہ کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نہ صرف مذمت کی بلکہ اس کے ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر نے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس پالیسی مرتب کر نے کی بجائے وفاقی ٹیکس محتسب کے اس معاملے پر صوابدید کو چیلنج کر دیا۔جبکہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے طویل عرصے سے کرپٹو کرنسی سے متعلق واضح ٹیکس پالیسی مرتب نہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور ایف بی آر کو ہدائت کی ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو ٹیکس نظام میں لانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ذرائع کے مطابق ایف ٹی او کی واضح ہدائت کو ایف بی آر نے نظر انداز کر تے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ایف ٹی اوکے دائرہ کار میں نہیں آ تا،جبکہ وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ایک شکائت کنندہ نے ایف بی آر کو تحریری شکائت کی تھی کہ وہ کرپٹو کرنسی کا صارف ہے لیکن ورچوئل کرنسی کے استعمال اور آمدن سے متعلق ایف بی آر نے کوئی واضح ٹیکس پالیسی مرتب نہیں کی، سٹیٹ بنک کے مطابق ورچوئل کرنسی غیر قانونی نہیں ہے ،سندھ ہائیکورٹ نے بھی اس کی حمایت کی ہے ،شکائت کنندہ ٹیکس کی ادائیگی کا کا خواہاں ہے ۔