سابق کرکٹر نے شادی کے 12 سال بعد اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان شادی کے 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔جے پی ڈومنی اور سو کی شادی 12 سال تک قائم رہی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ڈومنی اور اہلیہ نے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ اس صورتحال میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔واضح رہے کہ جے پی ڈومنی نے جنوبی افریقا کی جانب سے 46 ٹیسٹ میں 2103 رنز 42 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 199 ون ڈے میں 5117 رنز اور 69 وکٹیں جبکہ 81 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1934 رنز اور 21 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جے پی ڈومنی
پڑھیں:
آئی پی ایل؛ کرکٹر کے چھکے نے تماشائی کا خون نکال دیا، ویڈیو دیکھیں
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے بیٹر نکولس پورن نے میچ کے دوران چھکا لگا کر تماشائی کا خون نکال دیا۔
گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے گجرات ٹائٹنز کو 6 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا، اس میچ میں کپتان شبمن گل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی تاہم رائیگاں گئی۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پورن نے 7 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔
مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق کے بعد چہل کی کارکردگی کا گراف بھی نیچے آگیا
میچ کے دوران نکولس پورن کے ایک چھکے نے اسٹینڈ میں تماشائی کو زخمی کردیا، گیند نوجوان کے سر پر جاکر لگی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ تماشائی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اُسے کچھ دیر ایمبولنس میں بٹھائے رکھا گیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر 'ہیئر ڈرائر' کا تحفہ، ویڈیو وائرل
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔