2025-03-07@00:30:56 GMT
تلاش کی گنتی: 2029

«سینیٹر منتخب»:

(نئی خبر)
    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں بلڈوزرز کیساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے، جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج نے شام میں غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد سے 13 کلومیٹر اندر تک غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شامی علاقوں میں غیر قانونی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور  اسرائیلی فوج مسحرہ پر قبضے کے بعد تل المال کے پہاڑ تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں بلڈوزرز کے...
    گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان رولز آف بزنس 2009ء میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ کا نام تبدیل کر کے سینئر ڈائریکٹر آف سنٹرل ڈائریکٹوریٹ رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان رولز آف بزنس 2009ء میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ کا نام تبدیل کر کے سینئر ڈائریکٹر آف سنٹرل ڈائریکٹوریٹ رکھا جائے گا۔ یہ ترمیم سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (LG&RD) ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی روشنی میں کی گئی، جس میں اس عہدے کی تخلیق اور منظوری کی سفارش کی گئی تھی۔ ترمیم کے تحت اب...
    —تصویر بشکریہ جیو نیوز جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم اور وائلڈ لائف اتھارٹیز نے سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کر لیا۔فورپاز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارروائی اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر کی گئی، غیر قانونی طور پر رکھے گئے ریچھ کو بیئر بیٹنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ —تصویر بشکریہ جیو نیوز بیئر بیٹنگ میں زنجیر میں جکڑے ریچھ سے بھوکے اور بپھرے کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے، یہ کھیل غیر قانونی ہے اور دنیا بھر میں اس پر پابندی عائد ہے۔اعلامیے کے مطابق 7 سال کے ریچھ کے ناک میں ڈالا گیا...
      یہ ٹیکس رقم ٹریژری آفس میں جمع نہیں کرائی گئی ، سیکریٹری ایجوکیشن کو خط خودمختار اداروں کو ٹیکسز بروقت سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے 30کروڑ روپے ٹیکس ٹریزری آفس میں جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ دیا ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ نے خط میں لکھا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا انتظامی کنٹرول محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پاس ہے ۔ آڈٹ کے دوران صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتے ہیں جو مختلف ٹیکسوں کی مد میں کٹوتی کی ہے۔ چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تیس کروڑ باہتر لاکھ اکہتر ہزار روپے ٹریژری آفس میں جمع نہیں کروائے ۔براہ مہربانی...
    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کا دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی...
    لاہور میں لیسکو کی جانب سے میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق اب خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی کے لیے بھی نئے میٹرز جاری کیے جائیں گے ترجمان لیسکو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نئے کنکشنز کے لیے میٹرز جاری کیے گئے تھے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 28 فروری تک جمع کروائے گئے ڈیمانڈ نوٹسز اور خراب میٹرز کے لیے نئے میٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔
    پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں تنظیمِ نو کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق صوبے میں پی ٹی آئی کے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ہٹا دیا گیا، نئے عہدیداروں کی تقرری کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے مطابق حکومتی عہدے رکھنے والے پارٹی عہدے نہ رکھیں۔
    لاہور: ڈائریکٹر جیمز کیمرون ’’ٹرمنیٹر‘‘، ’’ٹائٹینک‘‘ اور ’’اوتار‘‘ جیسی یادگار فلمیں بنا کر عالمی شہرت پاچکے، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئے مگر بیشتر زندگی امریکا میں گذاری.  امریکی شہری بننا چاہتے تھے مگر امریکا نے جنگیں شروع کیں تو اس ملک سے متنفر ہو گئے، اب وہ نیوزی لینڈ کے شہری بن گئے ہیں اور کبھی امریکہ نہیں رہنا چاہتے، نئی فلمیں بھی کیوی کے دیس میں بنائیں گے۔  انھوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا امریکا تمام مہذب و معقول باتوں سے منہ موڑ رہا ہے جو نہایت خوفناک رجحان ہے اگر امریکیوں نے اپنے مفادات کی خاطر اعلی انسانی اقدار کو ملیامیٹ کردیا تو انہیں نظریاتی طور پہ کھوکھلا ہو کر تباہ ہونے میں...
    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قوم کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں، ٹی 20 کپتان سمیت  6 کھلاڑ یوں کے ٹیم سے باہر  ہونے جبکہ بیٹنگ کوچ بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستانی حکام سے بریفنگ لی میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرتے ہوئے ہیڈ دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر ہیڈکوچ عاقب جاوید کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی  کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا، جس کے بعد نام شارٹ لسٹ...
    صحافی کے سوال پر زیلنسکی نے جواب دیا کہ میں اسے یوکرین کی شہریت دے سکتا ہوں، وہ ہمارے ملک کا شہری بن جائے پھر اس حوالے سے بات کرے کہ کسے یوکرین کا صدر ہونا چاہیے اور کسے نہیں، اس وقت اس کی بات میں دم ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے استعفے کا مطالبہ کرنے والے امریکی سینیٹر کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد امریکی سینیٹر سین لنڈسے گراہم نے یوکرینی صدر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی بحث کے بعد یوکرینی صدر نے...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوٹوہائیڈرو پاورپروجیکٹ ضلع دیر سے پیدا ہونے والی بجلی کا ریٹ بڑھانے اورمقامی آبادی کوملنے والی آمدنی میں اضافے سے متعلق قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن عبید الرحمان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ضلع دیر دس سال گزرنے کے بعد پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ 14 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالا یہ منصوبہ41 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے لیکن پیسکو8.24 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی نیپرا کودے رہا ہے جس سے سالانہ 1.7 بلین روپے آمدنی ہورہی ہے۔ عبید الرحمان نے کاہ کہ ہمارے ضلع کو اس سے دس فیصد کے حساب سے صرف...
    پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کابینہ اراکین سے پارٹی عہدے چھڑوادیے جائیں گے، مشعال یوسفزئی کا دعویٰ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کے احکامات ہیں کہ حکومتی کابینہ میںٰ شامل رہنما پارٹی عہدوں  پر فائز نہ رہیں۔ اعلامیے کے مطابق ان عہدوں کے لیے نئی تقرریوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات 2025 میں بورڈ کی جانب سے بنائے جانے والے امتحانی مراکز کیلئے 7 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں بورڈ افسران اور ڈائریکٹر اسکول، پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امسال صوبائی محکمہ تعلیم، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی ہدایت تھی کہ سرکاری اسکولوں کو امتحانی مراکز کیلئے ترجیح د ی جائے۔ اسکولوں کو امتحانی مراکز بنائے جانے سے پہلے بورڈ کی انسپکشن ٹیم وہاں کا سروے کرے گی۔انھوں نے کہا کہ سروے میں ایسے مراکز کی ہر طرح سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی امتحانی مراکز بنانے کی اجازت دی جائے گی خصوصاً نجی اسکولوں کا امتحانی مرکز 240 گز یا اس...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کم گیس پریشر کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت پر افطار کے اوقات میں شکایات کا آن گراؤنڈ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کم گیس پریشر شکایات والے علاقوں کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم نے صارفین سے گیس پریشر سے متعلق دریافت کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دورے کا مقصد کم پریشر والے علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، متعدد گھروں میں پریشر کے مسائل کی جانچ کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق چند گھروں میں مسائل کی نشاندہی پر سیکرٹری پیٹرولیم نے حکام کو فوری مسائل حل کرنے کی...
    بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے. ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں...
    چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے۔بابر اعظم بھائیوں، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیل رہے تھے۔بابر اعظم کا ساتھ کرکٹر امام الحق، عثمان قادر اور بھائیوں نے دیا۔پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکی ہے، قومی کرکٹرز گزشتہ ہفتے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے۔
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد انگلش ٹیم میں کپتانی کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ہماری ٹیم اعتماد سے عاری دکھائی دی، وائٹ بال قیادت سے الگ ہونے والے جوز بٹلر کی جگہ انہوں نے دونوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتانوں کی تجویز کو اہمیت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کے لیے الگ کپتانوں کی شناخت کرنا ہوگی، چیمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے سے باہر ہوجانے پر جوز بٹلر نے گزشتہ دنوں انگلش ٹیم کی قیادت چھوڑدینے کا اعلان کردیا تھا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف آخری گروپ میچ میں بھی بڑی ناکامی...
    ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے...
    —فائل فوٹو سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آزادی رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل، وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ملک بھر میں پرامن...
    (گزشتہ سے پیوستہ) کارپوریٹ فارمنگ کاایک سب سے بڑاخطرہ یہ ہے کہ اس میں زیادہ پیداوارکے لئے جوبیج استعمال کیے جاتے ہیں،وہ زمین کی زرخیزی کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ان بیجوں میں جینیاتی طورپرترمیم شدہ اورہائیبرڈبیج شامل ہوتے ہیں جو وقتی طورپرپیداوار میں اضافہ توکرتے ہیں لیکن 10سے 20سال کے عرصے میں زمین کونامیاتی زرخیزی سے محروم کر دیتے ہیں۔جس کے نتیجے میں زمین بنجربعدمیں کسی بھی قسم کی کاشت کے قابل نہیں رہتی۔ اس قسم کی کارپوریٹ کاشتکاری کے منفی اثرات افریقی ممالک،خاص طورپرایتھوپیا،سوڈان اور دیگر خطوں میں دیکھے جاچکے ہیں،جہاں بین الاقوامی کمپنیاں بڑی مقدارمیں زرعی زمینوں کو خریدکربرآمدی فصلیں اگاتی ہیں،مگربعدازاں وہ زمین مکمل طورپر بنجرہوجاتی ہے۔اس کے بعدوہ زمین کسی بھی زراعت کے قابل نہیں رہتی،جس...
    — فائل فوٹو پشاور میں مطلع ابرآلود اور بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ادھر مالم جبہ اور رسالپور میں27، 27 ملی میٹر، کالام میں 25، دیر اپر میں 19 اور مردان میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شیخوپورہ، کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں اضافہشیخوپورہ اور کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں... کالام میں 13 انچ اور مالم جبہ میں 9 انچ برف باری بھی ہوئی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف مستعفی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق مختلف ذرائع سے جواد ظریف کے مستعفی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جواد ظریف نے یہ استعفیٰ وزیرِ اقتصادی امور عبدالنا صر ہمتی سے پوچھ گچھ اور ان کی سبکدوشی کے بعد دیا ہے۔ ایرانی حزبِ اختلاف کی جانب سے کئی ہفتوں سے جواد ظریف کے 2 بیٹوں کے امریکی شہریت کے حامل ہونے پر ان کی بطور نائب صدر تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ جواد ظریف سابق ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت میں بطور وزیرِ خارجہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ سال...
    لاہور: برطانوی مانچسٹر میٹروپولٹین یونیورسٹی میں ڈاکٹر میکسیمی بودین (Maxime Boidin)کی زیررہنمائی پہلی بار ویپنگ کے طویل المعیاد اثرات جاننے کو ایک تحقیق انجام پائی جس نے خوفناک انکشاف کر دیا کہ ویپنگ سگریٹ نوشی سے زیادہ خطرناک ہے۔ یہ مائع نوشی انسان کو امراض قلب اور بھلکڑ پن کا مریض بناتی اور جسمانی اعضا کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ڈاکٹر میکسیمی کے مطابق وجہ یہ کہ ایک دو سگریٹ پینے کے بعد انسان عموماً رک جاتا ہے مگر ویپنگ کرنے والا مسلسل کش لگاتا ہے، اسے پتا نہیں چلتا کہ وہ کتنی نکوٹین جسم میں اتار چکا، لہذا نکوٹین کی زیادتی اسے مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔ اس انقلابی تحقیق کے بعد برطانیہ و یورپی ممالک...
    فیصل بینک کی ہوم ریمیٹنس صارفین کو مفت ڈیجیٹل ہیلتھ کیئرسروسز کی فراہمی کیلئے او ایل اے ڈی او سی سے شراکت داری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے معروف ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم او ایل اے ڈی او سی کے ساتھ اسٹریٹجک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس اشتراک کا مقصد ہوم ریمیٹنس اکاونٹ ہولڈرز کو او ایل اے ڈی او سی ایپ کے ذریعے بنیادی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسز تک مفت رسائی فراہم کرنا ہے۔یہ اقدام فیصل بینک کے اس غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے نہ صرف آسان بینکاری سلوشنز فراہم کرتا...
    اسلام آباد میں  ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 دکانداروں کو ایچ 9 بازار، 4 کو ترامڑی سے گرفتار کیا گیا ، پارکنگ میں بدانتظامی پر پارکنگ کمپنی کے 3 افراد بھی گرفتار کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کا کہنا ہے کہ  شہری کسی صورت سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت نہ دیں، ماہ صیام میں شہریوں کو لوٹنے والوں کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔
    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سے بتدریج داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات کراچی پر نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور شہر میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہواوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے، کل شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔   
    حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ، معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا، پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں، لیکن تحریک انصاف کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔ نجی چینل سے ایک انٹرویومیں مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان...
    بنگلہ دیش کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان سے چاول لے کر ایک مال بردار بحری جہاز اس ہفتے کھلنا شہر مونگلا کی بندرگاہ پہنچنے والا ہے۔ 25 میٹرک ٹن باسمتی چاول سے لدا پاکستانی فاگڈ کیریئر جہاز چند روز قبل کراچی کی بن قاسم بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور توقع ہے کہ وہ دو یا تین دن میں چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ذرائع نے بتایا کہ چٹاگانگ بندرگاہ پر 60 فیصد چاول اتارنے کے بعد بقیہ چاول کی مقدار کے ساتھ جہاز مونگلا کی بندرگاہ کی طرف روانہ ہو جائے گا۔ مونگلا بندرگاہ کھلنا شہر کی ایک سمندری بندرگاہ ہے، جو خلیج بنگال کے شمالی کنارے پر واقع ہے،...
     رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ٹماٹر 50 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 80 روپے فی کلو فروخت ،پیاز 75 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے فی کلو فروخت آلو 55 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔لہسن 600 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت ،ادرک 380 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو میں فروخت شملہ مرچ 70 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں شملہ مرچ 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔بھنڈی 150 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو میں فروخت کیلا 230...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو تیز کرنے کے طریقے تلاش کئے۔ مزید برآں 2025ء اور 2026ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے  انہوں نے باہمی مفادات، امن اور پائیدار ترقی کو...
    کراچی: گورنر سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور اسٹریٹ کرائمز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر میں ٹریفک گردی نہیں چلے گی، اور ایک گھنٹہ کا اختیار مجھے دیں، کسی بھی حادثے یا اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان 2025 کے مقدس مہینے کی پہلی سحری کے موقع پر تمام امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو پہلی سحری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلاحی ادارے لاکھوں افراد کو سحری فراہم کرنے میں معاونت کر رہے ہیں، اور اس کے علاوہ 20 ہزار کپڑے کے جوڑے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ گورنر سندھ...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا سرکاری دورہ کرنا تھا، ان کے دفتر نے اسلام آباد کے کسٹمز کلیکڑیٹ سے وزیر خزانہ کے پروٹوکول میں شامل کرنے کے لیے ہیوی ڈیوٹی لگڑری گاڑی فراہم کرنے...
    پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک  فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے معروف ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم OlaDoc کے ساتھ اسٹریٹجک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد ہوم ریمیٹنس اکاؤنٹ ہولڈرز کو OlaDoc اَیپ کے ذریعے بنیادی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسز تک مفت رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام فیصل بینک کے اس غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے نہ صرف آسان بینکاری سلوشنز فراہم کرتا رہے گا بلکہ صحت کی خدمات تک رسائی بھی یقینی بنائے گا۔صحت اور مالی فلاح و بہبود کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک روایتی مالیاتی پیشکشوں سے آگے بڑھ کر ویلیو ایڈڈ خدمات کو مربوط کرکے جدت طرازی...
    ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا کم قیمت ماڈل آئی فون 16 ای فروخت کے لیے پیش کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت 59 ممالک میں دستیاب ہے۔ آئی فون 16 ای کے ظاہر کو دو آئی فونز 14 (فرنٹ سے) اور 8 (بیک سے) کی طرح بتایا جا رہا ہے لیکن اس میں جدید اے 18 کی چِپ نصب ہے۔ اس کے علاوہ ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا سی 1 موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم بھی پہنچ گئی اور اسی کے ساتھ لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقا نے بہتر رن  ریٹ کی بنیاد پر چیمپینز ٹرافی 2025کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں، گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد آسٹریلیا نے گروپ چیمپیئن کی حیثیت سے گروپ بی سے سیمی فائنل میں اپنی نشست کنفرم کر لی تھی۔ ہفتہ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلے جانے والے ٹرافی کے 11ویں  میچ میں انگلینڈ کو 179 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد جنوبی افریقہ نے...
    مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف،والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی ، عبدالحق ثانی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خودکش حملے میں شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم حامد الحق کے بیٹے عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی۔ انہوں ںے کہا کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی، نماز جمعہ کے بعد واپسی پر گھر کے قریب خارجی راستے پر میرے والد کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید والد کے مشن کو جاری رکھیں گے، والد کا مشن تھا کہ ملک میں...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ امیر مقام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے۔  اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، صوبے کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، دہشت گرد گھومتے پھرتے ہیں، یہ ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے کہ یہاں کے حالت دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ آپس میں لگے ہوئے ہیں کہ کون سی ایم بنے گا، ان کے احتجاج ناکام ہو چکے ہیں، ابھی گرینڈ الائنس بھی ایسا ہی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش انہوں...
    ویب ڈیسک —  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی وہ ملاقات ختم ہوگئی ہےجس کا مقصد ایک ایسےمعاہدے کاحصول تھا جس سے یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکہ کی رسائی ممکن ہو گی، اور ٹرمپ نے زیلنسکی سے کہا ہے کہ "آپ یا تو معاہدہ کرنے جا رہے ہیں یا ہم الگ ہو جائیں گے۔” ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا، ’’میں سمجھتا ہوں کہ جب تک امریکہ یوکرین کے ساتھ شامل ہے، صدر زیلنسکی امن کے لیے تیار نہیں ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری شمولیت سے انھیں مذاکرات میں بڑا فائدہ ہوگا۔‘‘ صدر نے مزید کہا "انہوں نے(زیلینسکی نے) قابل...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ناکام ثابت ہوا۔ انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی، 103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ ٹاس جیت کر جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ’وکٹ اچھی لگ رہی...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ پر عرب ممالک کا مشترکہ موقف امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتونیو گوتریس نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کواٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مسئلہ فلسطین پر عرب لیگ کی ہنگامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اگلے ہفتے قاہرہ جاوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس عرب لیڈرز کے لیے ایک ساتھ مل کر فلسطینی مسئلے کا حل نکالنے کے لیے ہو رہی ہے۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے مسئلے سے جڑے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہا کہ قاہرہ...
    انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے، پی ٹی آئی کراچی کو دوبارہ تاریکی میں نہیں جانے دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ ہم سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں۔ ارسلان خالد نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو اس...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں۔ اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ انگلینڈ کا اسکواڈ: کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 7 مقدمات کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزم سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔سینیٹر اعجاز چوہدری کے معاون وکلاء نے عدالت سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی تھی۔
    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمیئنز ٹرافی 2025 میں ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہیں۔ میچ سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ اس لیے بھی اہم کے کہ دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والا گروپ بی سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا انگلش کوچ برینڈن میکولم  کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا...
    سنگاپور (نیوز ڈیسک)ءڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سنگاپور میں پاکستان کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے انہیں پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سنگاپور سے حلال گوشت کی سرٹیفیکیشن کے حصول کی جاری کوششوں پر بھی آگاہ کیا، جس سے پاکستان کے گوشت کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے پاکستان، خصوصاً بلوچستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین امکانات رکھتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے بین...
    ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو تقریباً 3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جو اس سے قبل غزہ میں حماس کیخلاف جنگ میں استعمال ہونے والے مزید 2 ہزار پاؤنڈز بموں کی فراہمی کے لیے کانگریس کی عمومی نظرثانی کی محتاج تھی۔  جمعہ کو دیر گئے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹیفیکیشن کے سلسلے میں، محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس نے 2.04 بلین ڈالر مالیت کے ایم کے 84 اور بی ایل یو 117 بموں سمیت 4 پریڈیٹر وار ہیڈز کی فروخت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے اس ضمن میں تفصیلی جواز فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہنگامی صورتحال موجود میں امریکا کی قومی سلامتی...
    آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتے ہی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔ چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔ مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان کا افغان بیٹر کیخلاف...
    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بیٹر میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ انجری کا شکار میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مس کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا۔ میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، وہ مشکل میں ہیں اور زیادہ موومنٹ نہیں کر سکتے۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میتھیو شارٹ کے فٹ ہونے کے لیے وقت کافی نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میتھیو...
    اجلاس میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ایجوکیشن نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی صدارت میں گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان سید اختر حسین بھی شریک تھے، جبکہ ہیڈ ماسٹرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے طور پر مدعو کیا گیا، تاکہ زمینی سطح پر درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا جا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونگ گفتگو کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران ملنے والی گرم جوشی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اس دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
    فوٹو: کرک انفو جیو نیوز اور جیوسوپر نے ایک بار پھر میدان مار لیا ہے۔  پاک بھارت ٹاکرے کے دِن سوشل میڈیا پر 20 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔پاک بھارت ٹاکرے میں 20 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرکے پاکستان کے سب سے مقبول نیوز چینل ”جیو نیوز“ اور پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کرلیےویرات کوہلی سے قبل سچن ٹنڈولکر اور کمارا سنگا کارا بھی 14 ہزار ون ڈے رنز بنا چکے ہیں،  پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے پل پل کی خبریں جاننے کیلئے دُنیا بھر کے ناظرین نے ”جیو نیوز“ اور ”جیو سوپر“ کو...
    آسٹریلیوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے افغانستان کے خلاف میچ کے 47 ویں اوور میں نور احمد کے خلاف رن آؤٹ کی اپیل واپس لے کر اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کر دیا۔ لاہور میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں آسٹریلوی کپتان کی جانب سے اس وقت اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا گیا جب وکٹ کیپر جوش انگلس نے اوور پکارے جانے سے قبل نور احمد کے کریز چھوڑنے پر بیلز اڑائیں۔ نور احمد کی جانب سے کریز چھوڑنے کا مقصد رن لینا نہیں تھا بلکہ غلطی سے بال کو ڈیڈ سمجھ کر وہ ساتھی بیٹر عظمت اللہ عمر زئی سے بات کرنے بیچ پچ پر چلے گئے تھے، جبکہ بال لائیو تھی اور امپائر نے ’اوور‘ نہیں کہا...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی فیڈریشن کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری شویگو سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چینی عوام کی جاپان مخالف جنگ ، سوویت یونین کی عظیم محب وطن جنگ اور دنیا کی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے، اور اقوام متحدہ کے قیام کی بھی 80 ویں سالگرہ ہے۔ فریقین کو تمام سطحوں پر گہرے روابط برقرار رکھنے چاہیے، دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے، اور اسٹریٹجک اور عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنا چاہیے۔ دونوں فریقوں کو بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں تعاون...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ نے خبردار کیاہے کہ رواں سال گندم کی پیداوار 11 فیصد کمی کے ساتھ 28 ملین میٹرک ٹن سے کم رہ سکتی ہے، جس کی بڑی وجہ خشک موسم ہے۔ تاہم، فروری میں مہنگائی کی شرح تقریباً 3 فیصد پر مستحکم رہے گی۔ ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں وزارت خزانہ نے کہا کہ برآمدات، درآمدات اور بیرون ملک ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان فروری میں بھی جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں مسلسل دوسرے ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق، موافق موسمی حالات پیداوار کے اہداف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق، کم بارشوں کی وجہ سے ربیع کی فصلوں، خاص...
    سائنس دانوں نے جوہری فضلے کو بجلی میں بدلنے کی صلاحیت رکھنے والی نیوکلیئر بیٹری بنا کر توانائی کو ذخیرہ کرنے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ امریکا میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے نیکسٹ جنریشن بیٹری کو ایک پروٹوٹائپ ڈیوائس کے ساتھ پہلے ہی آزما چکی ہے جو مناسب مقدار میں نیوکلیئر تابکاری اکٹھا کر کے مائیکرو چپس کو توانائی دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیوکلیئر بیٹریوں کو برسوں تک چارجنگ یا مرمت کے بغیر بجلی بنانے کی ممکنہ صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے بنائی یہ جدید بیٹری استعمال شدہ نیوکلیئر ایندھن سے گیما شعاعوں کو اکٹھا کر کے سِنٹیلیٹر کرسٹلز کا استعمال کرتے...
    ہالی وڈ کے نامور اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی گھر سے لاشیں برآمد ہوگئیں۔امریکی ریاست نیو میکسیکو کی سانتا فی کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مشہور ہالی وڈ اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی لاشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ 95 سالہ جین ہیکمین اور 64 سالہ بیٹسی کے ہمراہ ان کے پالتو کتے کی لاش بھی ملی۔پولیس کے مطابق 26 فروری کو دوپہر 1:45 بجے لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور ابھی تک دونوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس کا خیال ہے کہ اس واقعے میں کسی تیسرے شخص کا عمل دخل نہیں ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جین...
    چیمپئینز ٹرافی؛ افغانستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز لاہور:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 10ویں اور اہم معرکے میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ موسم ابرآلود ہونے کے باعث بالرز کو موقع دینا چاہتے تھے تاکہ جلد وکٹیں لیکر افغانستان کو دباؤ میں لایا جاسکے۔ افغانستان کا اسکواڈ:کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 10ویں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ کا فاتح سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لے گا۔ اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔ بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو افغانستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا کیونکہ افغانستان کے تین پوائنٹ ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے 4 پوائنٹ ہو جائیں گے۔ میچ نتیجہ خیز ہونے کی صورت...
    لاہور (نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہیں، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ میچ کے دوران بارش بھی رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں نے ابھی تک ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، افغانستان کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ سینئر کھلاڑیوں کی اگلی سیریز میں بریک...
    کراچی (آئی این پی) گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا ہے پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی   64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سٹیٹ بنک نے کہا ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بنکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی64  فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ ملک میں خواتین کے بنک اکائونٹس کی تعداد بہت کم ہے،80  فیصد مردوں اور40  فیصد خواتین کے پاس بنک اکاؤنٹ ہیں۔
    اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے سندھ اور بلوچستان کی جانب سے یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات تفصیلات فراہم نہ کرنے پر  اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرلیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹرسیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی نے صوبوں کی جانب سے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات نہ دینے پر اظہار برہمی کیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبہ سندھ اوربلوچستان کے منصوبوں کی تفصیلات نہیں دی گئیں،کمیٹی نے چیف سیکریٹری سندھ کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات کی تفصیلات...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ’انتظام‘ میں فِٹ نہیں آرہے تھے، اس لیے خیبر پختونخوا میں اُن کا سائز کم کرکے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچایا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اختلافات باقی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ معاملات پر اکٹھے ہیں، جدوجہد کے طریقہ کار پر اختلاف ہو سکتا ہے۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی میں طے تھا کہ عبدالغفور حیدری کانفرنس میں جائیں گے، مزید آگے بڑھنا کچھ چیزوں سے مشروط ہے، ابھی تو یہ بھی نہیں پتا کہ ان کی...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ورچوئل پروڈکشن سٹوڈیو کی بولی کے عمل میں شفافیت سے متعلق اٹھنے والے سوالات کے بعد اگنائیٹ کو بولی کا عمل مکمل کرنے سے روک دیا ، قائمہ کمیٹی نے اگنائیٹ کے چیف اگزیکٹو عدیل اعجاز سے بولی کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ایک نکاتی ایجنڈا پر کمیٹی اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کرلیا ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام نے چیئر پرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت اجلاس میں ورچوئل پروڈکشن سٹوڈیو منصوبہ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا ۔ اگنائیٹ کے چیف اگزیکٹو عدیل اعجاز اور دیگر افسران ورچوئل پروڈکشن سٹوڈیو کے قیام کی بولی کے عمل سے متعلق سینیٹ کی قائمہ...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا اور کمیٹی نے صوبوں کی جانب سے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے منصوبوں کی تفصیلات نہیں دی گئیں، کمیٹی نے چیف سیکریٹری سندھ کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بے ہودہ عمل ہے۔ کانفرنس روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں۔  ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، اس صوبے کے لوگوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم حق کی بات کرسکیں۔ عوام اپنےحق کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف ہوتی. انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو...
    WASHINGTON: امریکی کانگریس کے دو اراکین جو ولسن اور آگسٹ پفلوگر نے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کو مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ پاکستان کی فوجی قیادت سے رابطہ کریں اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی ممکن بنائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کانگریس کے دونوں اراکین نے 25 فروری کو سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کے نام خط تحریر کیا اور کہا کہ عمران خان کی قید سیاسی بنیاد پر عائد الزام کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برطرفی پاکستان میں جمہوریت کی معطلی کے مترادف ہے اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ جوولسن...
    بیرسٹر گوہر: فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 175 سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت نے بھی ہمارے حق میں بات نہیں کی تھی، جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جس نے کراچی میں ہماری سیٹ واپس کی۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پی ٹی آئی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی، بانی پی ٹی آئی عوامی پاور پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے جیل میں ہیں، انتخابات کے دوران ہمیں کنونشنز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردیپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ...
    ایمل ولی خان : فوٹو فائل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز کا...
    سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے سائن نہیں کیے۔ رپورٹ کے مطابق گرینڈ اپوزیشن کی اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ ہم اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے مندوب کے طور پر اجلاس میں شرکت کی ہے، ہمیں ذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا۔ بدازاں ازاں جے یو آئی ایف کے ترجمان اسلم غوری  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے یو آئی نے بطور جماعت اپوزیشن جماعتوں کے اعلامیے پر دستخط نہیں کئے، ہم کسی کے بنائے...
    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔فخر زمان نے حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں واپسی کی لیکن انہیں پہلے ہی میں انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے امام الحق کو ان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا۔فخر کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ وہ ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں اور اس کے لیے قریبی لوگوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔بعدازاں فخر زمان نے ان رپورٹس...
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیوی طیاروں کی لینڈنگ ممکن بنانے کے لیے جاری تعمیراتی کام رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر 600 سیٹر ایئر بس کی لینڈنگ ممکن ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے، ایئرپورٹ پر سب سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے ’07 ایل‘ رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ بینظیر بھٹو سے موسوم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ایئرپورٹ حکام کے مطابق نئے زیر تعمیر جدید رن وے کو رواں سال 2025 کے آخر تک...
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پاکستان بھر میں موٹر ویز پر اوور اسپیڈنگ کو روکنے کے لیے ایک سخت نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اب موٹر ویز پر گاڑیاں چلاتے ہوئے رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والوں پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ ان کی گاڑیاں ضبط کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: کلرکہار کے قریب مسافر بس جل کر خاکستر، موٹروے پولیس نے مسافروں کو بچا لیا آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہدایات کے مطابق تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سولر نیٹ میٹرنگ پر جی ایس ٹی نفاذ کا معاملہ نیپرا پہنچ گیا ۔ ایف ٹی او کا فیصلہ پاور ڈویژن تک نہیں پہنچا،پاور ڈویژن حکام ا گر کسی صارف سے متعلق ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو معلوم نہیں،ایف ٹی او کا فیصلہ ٹیکس سے متعلق ہے شاید ایف بی آر جائے،اس معاملہ کو دیکھیں یہ خبر میں نے بھی دیکھی ہے،چئیر مین نیپرا
    فلسطینی میڈیا شخصیت خالد صافی نے اپنے ایکس نیٹ اکاؤنٹ پر ویڈیو کو "پوری تاریخ میں استعمار کی ذہنیت" کی عکاسی قرار دیا۔ لندن میں مقیم ایک مصری صحافی اسامہ گویش نے بھی ایکس نیٹ ورک پر لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ "عملی طور پر اپنا دماغ کھو چکے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی دنیا بھر میں امریکی سرپرستی میں ہنویوالی اسارئیلی بربریت کی مخالفت جاری ہے۔ یہ دیکھنے کے بعد کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور جبری نقل مکانی کا ایک منصوبہ بھی زیربحث ہے، مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی امریکی صدر کی غزہ کے بارے میں تخیلاتی ویڈیو کو مغربی ایشیا میں سائبر اسپیس استعمال کرنے والوں کی جانب سے غصے اور...
     طیب سیف:   موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تیز رفتار گاڑیوں پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔ آئی جی موٹر وے پولیس نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید برآں، جو ڈرائیور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا، اس کی گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب...
    PUNE: بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پولیس اسٹیشن سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع سوارگیٹ بس اسٹینڈ پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ملزم دیگر جرائم میں ضمانت پر آزاد ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت دتاتریا رام داس کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے 8 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم 36 سالہ رام داس کا پہلے مجرمانہ ریکارڈ ہے جبکہ متاثرہ خاتون گھریلو ملازمہ ہیں جو ضلع ساتارا میں واقع اپنے گاؤں پھالٹن جارہی تھیں اسی...
    راولپنڈی: موٹروے پولیس کے آئی جی نے تیز رفتاری پر جرمانہ، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ اور گاڑی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس کی  ہدایت پر تیز رفتاری کے خلاف خصوصی  مہم شروع کردی گئی ہے۔ آئی جی کے حکم کی روشنی میں موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے کیخلاف نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ گاڑی بند اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ، پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ  مقرر ہے جس کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرنے پر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے 1986ء دوبارہ آگیا، جب سب ایک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئی اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے موٹرسائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد پارٹی قائدین کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پُرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے احتجاج پر آنے والے متوقع ردعمل کا ذکر کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے نہ تو کوئی دھرنا ہوگا اور نہ ہی کوئی احتجاج بلکہ ان کو پھینٹا لگے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔اس دوران حامد رضا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں 4 نکات پر متفق ہوگئی ہیں، جن کی تفصیل کل جاری کی جائیں گی۔
    کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے موٹر سائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید نے کامشورہ دے دیا۔ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئے۔ ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد بولے آرمی کے ٹینک الخالد سے زیادہ وزن ڈمپرز کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 45 لاکھ موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہیں، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی مالی معاونت کا بندوست کرنا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومت سے دن کے اوقات میں ہیوری ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں، شہر میں ٹریفک حادثات کا جائزہ لینے کے لیے وکلا اور مرکزی کمیٹی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) مہنگائی کے طوفان سے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں، چکن کی قیمت میں یکدم ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، انڈوں کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز قریب آتے ہی پنجاب میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے۔ صوبے بھر میں مصنوعی مہنگائی کو پنجاب حکومت ضلعی سطح پرکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔ چینی،کوکنگ آئل،گھی، دودھ دہی،گوشت ، انڈے ،بیسن ،دالیں،چائول،کھجور،ایل پی جی گیس سمیت بیکری اور سیب ،کیلا،انار،آلو ،پیاز،پالک،سبزمرچ،بیگن،سمیت پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کی ریٹ لسٹیں غائب ،مارکیٹ اور بازاروں میں منافع خوروں اور ذخیزاندازوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کرلیے ،ایک ہفتے کے دوران...
    اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو سیلز ٹیکس وصولی کے لیے نیٹ میٹرنگ سے متاثر نہ ہونے کی ہدایت کر دی۔ ایف ٹی او نے سولر نیٹ میٹرنگ کے بجلی صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا فیصلہ جاری کر دیا۔ ایف ٹی او نے فیصلے میں کہا ہے کہ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی سپلائی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کریں اور کے الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کرے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں سیلز ٹیکس وصولی کے لیے نیٹ میٹرنگ سے متاثر نہ ہوں۔ تمام سرکاری ڈسکوز صارفین سے قوانین کے مطابق ٹیکس وصولی نہیں کر رہے جس...
    بلو چستان ہائیکورٹ کے نے قومی شاہراہوں کے مںصوبوں کی پیش رفت رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سیکریٹری پلاننگ ڈویژن کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی قاتل قومی شاہراہیں، ایک ماہ میں 29 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جسٹس عبداللہ بلو چ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے قومی شاہراہ این 25 کرا چی، خضدار، خضدار ، کچلاک چمن کو دورویہ بنا نے اور سوراب سے گوادر تک شاہراہ کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں سے متعلق شہری الہٰی بخش کی جا نب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران منصوبوں کے حوالے سے پیش کی گئی پیش رفت رپورٹ کو...
    تحریک انصاف دوبارہ فوج کی گود میں نہیں بیٹھے گی: سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کیا ہم 70 سال سے قائم فوج کے تسلط کو توڑ سکتے ہیں؟ تو میرا یہ خیال ہے کہ بالکل یہ تسلط ختم ہو سکتا ہے۔بدھ کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے سیمینار خطاب میں سلمان راجہ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے ایک جگہ کہا کہ عمران خان پشتونوں کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال میں پی ٹی آئی سے بہت لوگ جڑے ہیں، مڈل کلاس کے لوگ ہمارے...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان کے بیٹر ابراہیم زردان نے کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ ابراہیم زردان کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغان ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ ابراہیم زردان افغان ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اننگز میں 146 گیندوں پر 177 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے بھی شامل تھے۔ ابراہیم زردان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سینچری اسکور کرنے والے پہلے افغان بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں خامیوں کی نشاندہی کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی مسائل ہیں اور دنیا اس کی کور ڈرائیو کی دیوانی تھی لیکن اب ویسی کور ڈرائیور نہیں لگ رہی۔ محمد یوسف نے بابر اعظم کے بیٹنگ کیلئے کھڑے ہونے کے انداز کو غلط قرار دیا اور ان مسائل سے چھٹکارے کیلئے ٹپس بھی دیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈر 16 اور 17 لیول پر مینٹور لائے جائیں، ٹیم میں آکر سیکھا نہیں جاتا بلکہ یہاں پرفارم کرنا ہوتا ہے۔
    انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج نے کراچی ڈویژن کے نوٹیفائیڈ پولیس تھانوں کی فہرست طلب کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: ’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے جج نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا کہ  کراچی ڈویژن کے مصدقہ تھانوں کی کوئی نوٹیفائی فہرست موجود نہیں ہے لہٰذا منتظم عدالت اور کراچی ڈویژن کی انسداد دہشتگردی عدالتوں  کو نوٹیفائی فہرست فراہم کی جائے۔ مزید پڑھیے: انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ سی ٹی ڈی ،ایس آئی یو، سی آئی اے اور اے وی سی سی اپنی جگہوں پر مقامات درج کررہے جو متعلقہ تھانوں سے باہر ہیں لہٰذا...