چیمپئینز ٹرافی؛ افغانستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

لاہور:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 10ویں اور اہم معرکے میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ موسم ابرآلود ہونے کے باعث بالرز کو موقع دینا چاہتے تھے تاکہ جلد وکٹیں لیکر افغانستان کو دباؤ میں لایا جاسکے۔

افغانستان کا اسکواڈ:
کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ا سٹریلیا کیخلاف کا فیصلہ

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 : لاہور قلندر ز کی گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور محمد نعیم اوپننگ کیلیے آئے۔ محمد نعیم 10 رنز کی اننگز کھیل کر ابرار کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، یوں قلندرز کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری۔

لاہور قلندرز اسکواڈ

فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، جہاں داد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، راشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

سعود شکیل، فن الین، حسن نواز، کوشال مینڈس، رلی روسو، شعیب ملک، فہم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جس نے  میچ کھیلا اور فتح حاصل کی۔

دوسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ ہے اور اسے بھی ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ اسی طرح تیسرے پر کراچی کنگز، چوتھے پر ملتان سلطانز، پانچویں پر لاہور قلندرز اور چھٹے پر پشاور زلمی کی ٹیم موجود ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چاہت فتح علی خان کی بولنگ اور بیٹنگ کی دلچسپ ویڈ یووائرل
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • پی ایس ایل 10 : لاہور قلندر ز کی گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بے دخل بھکاریوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی
  • پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کا کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل؛ زلمی کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ