رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں بلڈوزرز کیساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے، جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج نے شام میں غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد سے 13 کلومیٹر اندر تک غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شامی علاقوں میں غیر قانونی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور  اسرائیلی فوج مسحرہ پر قبضے کے بعد تل المال کے پہاڑ تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں بلڈوزرز کے ساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے، جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فوج کی

پڑھیں:

پاکستان کا خسارہ بڑھ گیا،تشویشناک رپورٹ جاری

غیرملکی تجارت میں پاکستان کا خسارہ بڑھ گیا، ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں دو ارب انتیس کروڑ ڈالر خسارہ ہوا، برآمدات کی مالیت دو ارب تینتالیس کروڑ ڈالر رہی، رواں مالی سال آٹھ ماہ کا تجارتی خسارہ پندرہ ارب اٹہتر کروڑ ڈالر ہوگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ میں اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال جولائی سے فروری تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کو اسی عرصہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات نے ملکی تجارتی اعداد وشمار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جولائی سے فروری ملکی برآمدات کا حجم 22 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے کے دوران برآمدات 20 ارب 35 کروڑ ڈالر تھی۔رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں درآمدات میں 7.40 فیصد کا اضافہ ہوا، اسی عرصہ کے دوران برآمدات میں 8.17 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال تجارتی خسارے کا حجم 15 ارب 78 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا جبکہ جنوری کی نسبت فروری 2025 میں برآمدات میں 17.35 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔فروری 2025 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا، فروری 2024 کی نسبت گزشتہ ماہ برآمدات میں 5.57 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا سے شدید زخمی حالت میں ریچھ کو ریسکیو کرلیا گیا
  • پاکستان کا خسارہ بڑھ گیا،تشویشناک رپورٹ جاری
  • صیہونی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ نے آسکر جیت لیا
  • قرآنی آیات کے ذریعے ہونیوالی حماس کی کمیونیکیشن ڈی کوڈ نہیں کر سکتے، صیہونی عسکری تجزیہ کار
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی پیش گوئی
  • رینجرز اور سی ٹی ڈی سندھ کی ملیر میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • ایوارڈ شو میں گھوڑے کی شکل کی عجیب مخلوق نے شرکاء کو تجسس میں ڈال دیا
  • نیتن یاہو اور شام کا جنوبی علاقہ
  • جنگ میں ناکامی، صیہونی فوج کی زبانی