چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی مراکز بنانے کیلئے 7 رکنی کمیٹی بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات 2025 میں بورڈ کی جانب سے بنائے جانے والے امتحانی مراکز کیلئے 7 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں بورڈ افسران اور ڈائریکٹر اسکول، پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امسال صوبائی محکمہ تعلیم، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی ہدایت تھی کہ سرکاری اسکولوں کو امتحانی مراکز کیلئے ترجیح د ی جائے۔ اسکولوں کو امتحانی مراکز بنائے جانے سے پہلے بورڈ کی انسپکشن ٹیم وہاں کا سروے کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ سروے میں ایسے مراکز کی ہر طرح سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی امتحانی مراکز بنانے کی اجازت دی جائے گی خصوصاً نجی اسکولوں کا امتحانی مرکز 240 گز یا اس سے زیادہ ہونا لازمی ہے۔ جہاں پر کشادہ کمرے، فرنیچر، اساتذہ کرام، اسٹاف، الیکٹرک کابہتر ین نظام اور دیگر سہولیات کا ہونا ضروری ہے۔
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ہمارا مقصد امتحانات کو صاف شفاف بنانا ہے ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ طلباء و طالبات، اساتذہ کرام اور والدین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امتحانی مراکز
پڑھیں:
ہائیکورٹ، آئینی بینچز کے ججز کی سلیکشن کا طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل
ہائی کورٹ اور آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومتی سائیڈ سے فاروق نائیک جبکہ اپوزیشن سائیڈ سے سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔
پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کیلئے احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہیں، نیاز محمد خان کمیٹی کے سیکریٹری نامزد کیے گئے، کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی