ایک گھنٹے کا اختیار دیں شہر میں حادثہ یا اسٹریٹ کرائم نہیں ہو گا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور اسٹریٹ کرائمز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر میں ٹریفک گردی نہیں چلے گی، اور ایک گھنٹہ کا اختیار مجھے دیں، کسی بھی حادثے یا اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں ہوگا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان 2025 کے مقدس مہینے کی پہلی سحری کے موقع پر تمام امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو پہلی سحری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلاحی ادارے لاکھوں افراد کو سحری فراہم کرنے میں معاونت کر رہے ہیں، اور اس کے علاوہ 20 ہزار کپڑے کے جوڑے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت اڑان دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں روزانہ دس لاکھ افراد کو افطار فراہم کیا جائے گا اور اس دوران ایک خوش نصیب شخص کو پلاٹ بھی دیا جائے گا۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کے استحکام کے لیے کام کریں، انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ غلطیاں ہو چکی ہیں اور اب ہمیں ان غلطیوں سے سبق لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔
گورنر سندھ نے مصطفی عامر کیس کو ایک اہم سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ انہوں نے کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر منشیات مافیا کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔
گورنر سندھ نے اپنی پوری تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ ڈھائی سال سے اپنی تنخواہ نہیں لے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام فلاحی کام عوام کے ٹیکس یا حکومتی خزانے سے نہیں بلکہ خود کی انتظامات سے کیے جا رہے ہیں۔
آج کراچی کے عوام نے آرمی چیف اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی عوام کی حمایت سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی پڑھنے والے بچوں کو جامعہ کراچی سند فراہم کرے گی، اور سندھ کو آئی ٹی کا صوبہ بنائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
پاکستانی افواج ہیں تو دنیا میں کوئی ہمیں آنکھیں نہیں دے سکتا, گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں افواج پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے انہوں نے رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: ایک گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق
کراچی:شہرقائد میں ایک ہی گھنٹے کے دوران دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دونوں حادثات سائٹ بی تھانے کی حدود میں پیش آئے۔
پہلا حادثہ شیر شاہ گلبائی کے قریب شیل پمپ کے پاس پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک (نمبر ٹی بی اے) نے سڑک عبور کرتی ہوئی 58 سالہ راہ گیر خاتون غلام سکینہ زوجہ غلام کو کچل دیا۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ کی شناخت کرلی گئی۔ غلام سکینہ کا تعلق جمن شاہ لیاری سے تھا اور وہ اسپتال سے گھر واپس جا رہی تھی۔
حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسرا حادثہ غنی چورنگی کے قریب جی سی ٹی کالج کے سامنے پیش آیا، جہاں کاپر لدی ہوئی مزدا ٹرک پہلے سے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 25 سالہ کلینر مرتضیٰ ولد بھوالا موقع پر جاں بحق جبکہ 23 سالہ ریاض ولد مقصود زخمی ہو گیا۔ دونوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او انسپکٹر سجاد خان کے مطابق پولیس نے مزدا ٹرک اور ٹرالر کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 271 سے زائد شہری جاں بحق اور ساڑھے تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 87 سے زائد اموات ہیوی گاڑیوں کی ٹکروں کے باعث ہوئیں۔