اووراسپیڈنگ کیخلاف موٹروے پولیس کی نئی سخت پالیسی کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پاکستان بھر میں موٹر ویز پر اوور اسپیڈنگ کو روکنے کے لیے ایک سخت نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
اب موٹر ویز پر گاڑیاں چلاتے ہوئے رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والوں پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ ان کی گاڑیاں ضبط کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کلرکہار کے قریب مسافر بس جل کر خاکستر، موٹروے پولیس نے مسافروں کو بچا لیا
آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہدایات کے مطابق تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تازہ ترین ہدایات کے مطابق موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: شاہراہوں کی مرمت کے لیے سالانہ ایک ارب ڈالر کی ضرورت ہے، آئی جی موٹروے پولیس
تین لین والی موٹرویز پر کاروں کی رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ بسیں اور وین سمیت پبلک سروس گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
یہ اقدام آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد سڑکوں کی حفاظت کو بڑھانا اور پاکستان کی شاہراہوں اور موٹر ویز پر مہلک حادثات کو کم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: حادثات کی روک تھام کے لیے موٹروے پولیس کا انوکھا نسخہ
موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں پر اسپیڈ مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے گا جبکہ حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر ویز پر حفاظتی رکاوٹیں اور باڑ لگانے کو یقینی بنایا جائے گا، محفوظ سفر کو یقینی بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی موٹروے پولیس بھاری جرمانہ خلاف ورزی رفعت مختار راجہ کلومیٹر فی گھنٹہ موٹروے موٹروے پولیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی جی موٹروے پولیس بھاری جرمانہ خلاف ورزی رفعت مختار راجہ کلومیٹر فی گھنٹہ موٹروے موٹروے پولیس کلومیٹر فی گھنٹہ جی موٹروے پولیس موٹر ویز پر جائے گا کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط
کراچی:شارع فیصل پر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرز کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن، رات گئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 142 ڈمپروں کو چالان کیا گیا جبکہ 27 کو موقع پر ہی ضبط کرلیا گیا۔ ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر ایک ڈمپر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ڈرائیور نہ صرف تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا بلکہ پیٹرولنگ کار کی جانب سے روکنے کی کوشش کے باوجود گاڑی نہیں روکی اور فرار ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد تمام ڈمپر ایسوسی ایشنز کو فوری طور پر ہدایت دی گئی کہ وہ مذکورہ ڈمپر اور اس کے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کریں تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔ تاہم ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نمائندوں نے پہلے وقت مانگا اور بعد ازاں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔
ترجمان کے مطابق وعدہ خلافی کے بعد گزشتہ رات ٹریفک پولیس نے وسیع پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں 142 ڈمپروں کو چالان کیا گیا، 27 کو ضبط کیا گیا جبکہ ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کی شق 99/113 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک خلاف ورزی کرنے والا ڈرائیور اور ڈمپر پولیس کے حوالے نہیں کیے جاتے۔ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں، سب کو قانون کے آگے سر جھکانا ہوگا۔