2025-02-27@10:06:15 GMT
تلاش کی گنتی: 36
«جی موٹروے پولیس»:
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پاکستان بھر میں موٹر ویز پر اوور اسپیڈنگ کو روکنے کے لیے ایک سخت نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اب موٹر ویز پر گاڑیاں چلاتے ہوئے رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والوں پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ ان کی گاڑیاں ضبط کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: کلرکہار کے قریب مسافر بس جل کر خاکستر، موٹروے پولیس نے مسافروں کو بچا لیا آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہدایات کے مطابق تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار...
راولپنڈی: موٹروے پولیس کے آئی جی نے تیز رفتاری پر جرمانہ، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ اور گاڑی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر تیز رفتاری کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔ آئی جی کے حکم کی روشنی میں موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے کیخلاف نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ گاڑی بند اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ، پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے جس کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی...
راولپنڈی: موٹروے ایم ون غازی انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی جس میں 8 سواریاں اور 2 عملے کے ارکان موجود تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا گیا تھا تاہم زخمیوں میں سے تین افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مزید کارروائی جاری ہے۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں تین روز کے لئے ہوئی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی ،ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کردیا ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ چیمپین ٹرافی روٹ کی وجہ سے مورخہ 24, 25اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ مورخہ 24, 25اور 27 فروری 2025 ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہو گی۔ پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کریں ۔لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں۔ جی...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...
ویب ڈیسک:موٹروے ایم 4 پر ملتان کے قریب مسافر بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔ موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
لاہور: موٹروے ایم 4 پر ملتان کے قریب مسافر بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔ موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شدید دھند کی شدت کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ترجمان نے ڈرائیورز اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوںنے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے...
لاہور: موٹروے پولیس نے شدید دھند کی شدت کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ ترجمان نے ڈرائیورز اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے...
راولپنڈی: حسن ابدال کے قریب موٹر وے پولیس اور فائن کلیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور سے بدسلوکی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہراہ پر دو ٹریک رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیا، اس دوران اوپن لین میں ایک ٹرک تھوڑا آگے بڑھا تو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے عملے نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا عملہ مختلف جملے کستے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر نیچے اتار دیتا ہے جبکہ اس دوران اہلکاروں کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے...
سٹی42: سیال موڑ کے قریب موٹروے پولیس نے جلتے ہوئے ٹریلر سے عملے کو بروقت ریسکیو کر کے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق، ٹریلر اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا اور ویل جام ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر میں لگی آگ کا نوٹس لیا اور ٹریلر کو روکا۔ عملے کو کامیابی سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری موٹروے پولیس کی اس کارکردگی پر ٹریلر کے عملے نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نےبھی پٹرولنگ...
لاہور: موٹروے پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر 2 سب مشین گنز، ایک رائفل 223 بور، ایک رائفل 9 ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ مزید تفتیش پر گاڑی سے 2 گلوک پسٹل، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس لائٹس اور ایک ڈرون کیمرہ بھی برآمد کیا گیا۔ موٹروے پولیس نے سیکٹر کمانڈر تیمور خان کی ہدایات پر برآمد شدہ اسلحہ، گاڑی اور گرفتار ملزمان...
لاہور : آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں موٹروے پولیس نے لاہور سے ہرن مینار تک ایم 2 موٹروے اور لاہور سے سیالکوٹ تک ایم 11 موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے وقت سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ ساتھ ہی، ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے بچنے، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر کسی کو مدد یا معلومات...
محراب پور(جسارت نیوز) ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود مہران ہائی وے پر لجپال ہوٹل کے پاس ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عبد الغفور جسکانی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق گاؤں لعل خان جسکانی سے تھا نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کر دی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
---فائل فوٹو موٹر وے پولیس نے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کو واپس کردیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملائیشیا سے آیا شہری لیب ٹاپ اور دیگر سامان سکھیکی سروس ایریا میں بھول گیا تھا، اسی طرح منڈی بہاء الدین کا شہری بھی اپنا فون سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔ موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
لاہور: موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 36 کلو چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق معمول کی پٹرولنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی سواروں نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے بھگا دیا۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر تعاقب کر کے گاڑی کو روک لیا اور چیکنگ کے دوران گاڑی سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ، 5 میگزین، 285 زندہ راؤنڈ، 5 پستول اور موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ اور ڈی آئی جی...
فاران یامین: موٹروے پولیس ایم 2 نے ایمانداری کی ایک اور شاندار مثال قائم کرتے ہوئے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء مالکان کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک ملائیشیا سے آنے والے شہری نے سکھیکی سروس ایریا میں اپنا قیمتی ایپل لیب ٹاپ اور دیگر آلات بھول دیا تھا جبکہ دوسرے واقعہ میں منڈی بہاؤالدین کا ایک شہری اپنا آئی فون سروس ایریا میں بھول آیا تھا۔ موٹروے پولیس نے ایمانداری کے ساتھ دونوں واقعات میں کھوئی ہوئی قیمتی اشیاء تلاش کیں اور انہیں متعلقہ مالکان کے حوالے کر دیا۔ گداگری کے روپ میں وارداتیں کرنے والا نوسر باز گداگر گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے) موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے...
سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد: موٹروے پولیس نے ایم 14 فتح جنگ کے قریب نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ واقعے کی اطلاع پاتے ہی ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔ ٹرک کو کسٹم ویئر ہاس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں نان کسٹم پیڈ سامان کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے راولپنڈی کی جانب جا رہا تھا تاہم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) موٹروے پولیس نے موٹروے ایم 14فتح جنگ کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ٹرک تحویل میں لیکر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔بدھ کوترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ شامل ہیں۔(جاری ہے) موٹروے پولیس نے یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی،واقعے کی اطلاع پاتے ہی ایس پی ایم 14 بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹرک کو کسٹم ویئر ہاؤس اسلام اباد منتقل کر دیا گیا...
لاہور: ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کی شدت کے باعث لاہور ملتان موٹروے (ایم 3)، گوجرہ سے ملتان (ایم 4)، اور ملتان سے ظاہر پیر (ایم 5) کے سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے دوران بہترین سفری اوقات ہیں۔ ڈرائیورز کو ہدایت کی ہیں کہ دھند والی...
پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کردی گئی۔ دھند کی وجہ سے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند کردی گئی۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے۔ موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی جانب سے زونل آفس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون، اصغر علی یوسفزئی نے کی۔ اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن، اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں، جو قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں حد وزن سے زائد گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
لاہور: پنجاب میں شدید دُھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا ہے کہ لاہور، ملتان اور دیگر اہم شہروں کے درمیان مختلف موٹرویز پر دھند کی شدت کے باعث ٹریفک کی روانی کو محفوظ بنانے کے لیے موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، لاہور سے کوٹ مومن (ایم 2)، لاہور سے ملتان (ایم 3)، پنڈی بھٹیاں سے ملتان (ایم 4)، ملتان سے تر نڈہ محمد پناہ (ایم 5) اور لاہور سیالکوٹ (ایم 11) موٹرویز شدید دھند کے باعث مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ قومی شاہراہوں پر بھی ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے ایم 11 اور رحیم یارخان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے،حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہذا روڈ یوزرز سے درخواست کی گئی کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے ایم 11 اور رحیم یارخان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے،حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہذا روڈ یوزرز سے درخواست کی گئی کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ...
لاہور: شدید دھند کی وجہ سے لاہور، سیالکوٹ اور رحیم یارخان کے مختلف موٹروے حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے ایم 11 اور رحیم یارخان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہٰذا روڈ یوزرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔ ترجمان نے شہریوں کو مشورہ...
سٹی42: موٹروے پولیس ایم 5نے فرض شناسی اور بہادری کی مثال قائم کردی، مسافر بس ٹائر لیدرز میں لگی آگ کو بجھا کر مسافروں کو بچا لیا۔تفصیلات کےمطابق مسافر بس ہارون آباد سے کراچی جارہی تھی، گدو مووی پوائنٹ پر پٹرولنگ افسر باسط علی نےبس کے نیچے لگی آگ کو دیکھا۔پٹرولنگ افسران نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے فوری طور پر آگ کو بجھا دیا، مسافروں اور بس عملے نے موٹروے پولیس کی فرض شناسی کو قابل فخر قرار دیا۔ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی دار علی خٹک نے پٹرولنگ افسران کو سراہا ہے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
لاہور : ملک کے کئی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، ایم 1 رشکئی سے صوابی، ایم 3 درکھانہ سے سمندری، ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم، اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی شدت کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس نے بتایا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے وقت سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے گریز کرنے، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے...
لاہور: موٹر وے پولیس نے شدید دُھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، کیونکہ دُھند میں لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ترجمان نے روڈ یوزرز سے اپیل کی ہے کہ وہ دُھند کے دوران لین ڈسپلن کو برقرار رکھیں اور زیادہ سے زیادہ دن...
ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ سفری سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم2-(لاہور سے ہرن مینار تک)، موٹروے ایم-3 (لاہور سے درخانہ تک)، موٹروے ایم-4 (پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک)، موٹروے ایم-5(ملتان سے روہڑی تک)اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم 11- کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ، ترجمان نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے...
لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ سفری سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق، دھند کے باعث موٹروے ایم-2 (لاہور سے ہرن مینار تک)، موٹروے ایم-3 (لاہور سے درخانہ تک)، موٹروے ایم-4 (پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک)، موٹروے ایم-5 (ملتان سے روہڑی تک) اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم- 11 کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، کیونکہ...