موٹروے ایم فور میں لوکیشن 34 پر انسپکٹر محمد صفدر اور سب انسپکٹر تیمور عباس علوی نے سپیڈ چیکنگ کے دوران گاڑی نمبرBDB/583 جو کہ 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے آ رہی تھی، ڈرائیور رحیم خان ولد ظریف خان کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت مقدمہ نمبر 228/25 درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار کے ویژن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے سنٹرل 2 زون دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر ایم فور حمیداللہ خان نیازی کے حکم پر اوور سپیڈ کنٹرول کرکے عوام الناس کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے زیادہ گاڑی چلانے والوں کیخلاف جرمانے کیساتھ مقدمہ درج کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں بیٹ نمبر 22 ایم فور میں لوکیشن 34 پر انسپکٹر محمد صفدر اور سب انسپکٹر تیمور عباس علوی نے سپیڈ چیکنگ کے دوران گاڑی نمبرBDB/583 جو کہ 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے آ رہی تھی، ڈرائیور رحیم خان ولد ظریف خان سکنہ دیر کالونی پشاور کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت مقدمہ نمبر 228/25 درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ بیٹ کمانڈر محمدحسن بھٹی کے مطابق شاہرواں کو محفوظ بنانے، حادثات کو اور اوور سپیڈ کنٹرول کرنے کیلئے اس طرح کی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رکھیں گے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

 رانا ثناء  پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمہ سے بری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ سدرہ گل نواز نے رانا ثناء اﷲ کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اکتوبر 2020 ء میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناء نے سٹیڈیم کے باہر پولیس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے کے لیے نیا قانون! 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والا ڈرائیور گرفتار
  • موٹروے پر تیز رفتاری ،ایف آئی آر درج کرنیکا سلسلہ شروع
  • موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کر دیا
  • موٹروے پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع
  •  رانا ثناء  پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمہ سے بری
  • لاہور؛ موٹروے پر تیزرفتاری کا مظاہرہ کرنے پر پہلی ایف آئی آر درج، ڈرائیور گرفتار
  • موٹروے پر تیز رفتاری کا پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
  • موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
  • لاہور: مبینہ طور پر زیادتی کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کیخلاف مقدمہ درج