موٹروے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے مقام پر قریب مسافر بس حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری)موٹروے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے مقام پر قریب مسافر بس (گلاب کوچ )حادثے کا شکار -موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 15مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ترجمان موٹروے کے مطابق حادثے کی اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کر دیا گیا ہے ۔ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موقع کو محفوظ کر لیا گیا ہے ۔
کرین کی مدد سے بس کو سیدھا کر لیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ۔مسافر بس میں 43 سواریاں موجود تھیں ۔ بس کراچی سے سوات کی جانب جا رہی تھی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ: جان محمد روڈ کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی
اسکرین گریبکوئٹہ میں جان محمد روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز اطراف کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔
ریسکیو، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے دھماکا پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔