موٹروے پولیس کا اوور سپییڈنگ گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
موٹروے پولیس نے اوور سپییڈنگ گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغازکردیا، 120سے زائد پر جرمانہ،رفتار 150 کلومیٹر سے زائد کی صورت میں گاڑی بند اور ڈرائیور پر ایف آئی آر کا اندراج ہو گا،ترجمان موٹروے M4 محمد عثمان شبیر نے میڈیا کو بتایا کہ اوور سپییڈنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 جبکہ بسوں اور دوسری PSv گاڑیوں کی حد رفتار 110 کلومیٹر ہے،خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،زائد رفتار کیخلاف مہم کا مقصد حادثات کو کم کرنا اور قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کرنا ہے، اس سلسلے میں موٹروے انٹر چینجز اور سروس ایریا میں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں،روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ عوام کو بریفنگ دینے کیلئے آگاہی سیشنز کا انعقاد کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط
—فائل فوٹوکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون کے دوران ایک ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔
اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔