City 42:
2025-03-12@01:53:06 GMT

 موٹروے پر اوور سپیڈ،20 مقدمات درج، ایک ڈرائیور گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

وقاص احمد: موٹروے پولیس کی اوور سپیڈ  کر نے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، خلاف ورزیوں پر  20 مقدمات درج جبکہ  ایک ڈرائیور کو  گرفتار کر  لیا گیا۔

    ترجمان  موٹروے سید عمران احمد کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ڈرائیوروں کیخلاف 4 مقدمات درج کیے گئے، لاہور اسلام آباد  موٹروے پر6مقدمات درج کیے گئے، ایم تھری  پر ایک  ، M-4 اور M-5 پر 9 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

 ترجمان    موٹروے  نے کہا ہے کہ موٹرویز پر سفر کو محفوظ بنانا  اولین ترجیح ہے۔

 5دن پہلے  موٹروے پولیس نے  پہلی ایف آئی آر درج کی اور ڈرائیور کو 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا۔

 موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق  یہ واقعہ M-4 موٹر وے پر ملتان کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی قانونی حد سے تجاوز کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

نئی مانیٹری پالیسی  میں بھی  شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

 ڈرائیور رحیم خان کیخلاف ملتان کے تھانہ بدھلہ سنت میں مقدمہ درج کرا  گیا۔

 3لین والی موٹر ویز پر گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ پبلک سروس گاڑیاں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: درج کی

پڑھیں:

پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل  سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور:

ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل  سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیتے ہوئے  بتایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں۔

جسٹس طارق ندیم کے روبرو سماعت میں وکیل نے بتایا کہ درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الہی پر 32 مقدمات درج کی تفصیلات عدالت پیش کیں تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • تیزرفتارموٹر سائیکل سوارجرمانوں اور چالان کیلئے کمرکس لیں
  • عدالت نے پرویز الہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • پرویزالہی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا
  • پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل  سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ڈے لائٹ سیونگ، گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں
  • پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24گھنٹوں کے دوران 436سرچ اینڈ سویپ آپریشنز ،38اشتہاری مجرم گرفتار
  • موٹر وے ایم 1 کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب گاڑی سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی برآمد
  • موٹروے ایم ون پولیس کی کارروائی، گاڑی سے لاکھوں مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد