—فائل فوٹو

موٹر وے پولیس نے موٹر وے ایم 1 پر کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب ایک گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران 7 لاکھ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی بر آمد کرلی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق گشت کے دوران موٹر وے اہلکاروں نے ایک جیپ کو عجیب انداز میں چلاتے ہوئے دیکھا تو اسے رُکنے کا اشارہ کیا۔

تلاشی پر گاڑی سے 7 لاکھ 41 ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ بر آمد ہوئے، اس کرنسی کو گرفتار 4 ملزمان پشاور سے لاہور لے جارہے تھے۔

اسلام آباد: موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد میں ایم 1 پشاور۔ اسلام آباد موٹروے پر سنگجانی انٹرچینج کے قریب نامعلوم شر پسند موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

گرفتار افراد کو مسری بانڈہ پولیس اسٹیشن ضلع نوشہرہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وے پولیس موٹر وے

پڑھیں:

یمن اور افریقا میں پناہ گزینوں کی چار کشتیاں ڈوب گئیں، 2 افراد ہلاک، 180 سے زائد لاپتہ

یمن اور جبوتی کے ساحلوں کے قریب غیرقانونی پناہ گزینوں کی کشتیوں کے حادثات میں 186 افراد لاپتہ اور کم از کم دو ہلاک ہو گئے ہیں۔

 اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق جمعرات کی رات چار کشتیاں الٹ گئیں۔ یمن کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے حادثے میں 181 تارکین وطن اور پانچ یمنی عملے کے ارکان لاپتہ ہیں جبکہ دو عملے کے ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جبوتی کے ساحل کے قریب دو دیگر کشتیوں کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے، تاہم باقی تمام مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث یہ حادثات پیش آئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ دہائی میں اس راستے پر کم از کم 2,082 تارکین وطن لاپتہ ہو چکے ہیں جن میں سے 693 کے ڈوبنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام
  • موٹروے ایم ون پولیس کی کارروائی، گاڑی سے لاکھوں مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد
  • رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • موٹرویز پر 150کلومیٹر سے زائد رفتار پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں،ترجمان
  • منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، برطانیہ اورکویت جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد
  • یمن اور افریقا میں پناہ گزینوں کی چار کشتیاں ڈوب گئیں، 2 افراد ہلاک، 180 سے زائد لاپتہ
  • جہلم ویلی: چھم واٹر فال کے قریب کار حادثہ، 2 افراد جاں بحق
  • اے این ایف کی کارروائی، 2 خواتین منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد
  • کراچی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق